خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Monday, January 08, 2018 خبر کوڈ : 70933
آیت اللہ رشاد:
امام علی(ع) سےشیعوں کی محبت کی قیمت جنت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ کےمتولی امام رضا علیہ السلام نےامیرالمومنین امام علی علیہ السلام سے شیعوں کی محبت اوردوستی کو جنت کی قیمت قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی محبت، نجات کا ذریعہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق صوبہ تہران کے حوزہ ہائےعلمیہ کی کونسل کے سربراہ اورحوزہ علمیہ امام رضا علیہ السلام کے سرپرست آیت اللہ علی اکبررشاد نےآج اپنے درس خارج میں کہا ہےکہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام نےاپنی نورانی کتاب نہج البلاغہ میں فرماتے ہیں: «هَلَكَ فِيَّ رَجُلَانِ مُحِبٌّ غَالٍ وَ مُبْغِضٌ قَالٍ» میرے بارے میں دو قسم کےدوگروہ ہلاک ہوں گے اوروہ میری محبت اورمیرے بغض میں بہت زیادہ افراط کرتے ہیں اوروہ دونوں گروہ ہلاک ہوجاتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جو لوگ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام سےمحبت کرتے ہیں لیکن ان کی محبت حقیقی نہیں ہے دراصل یہ محبت ، ان کی ہلاکت کی راہ ہموارکرے گی۔ بنابریں ان کی محبت حقیقی نہیں ہے کیونکہ حقیقی محبت ہلاکت کا باعث بنتی ہے۔

آیت اللہ رشاد نےامیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی محبت کو نجات کا ذریعہ قراردیتےہوئےکہا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام سےمحبت کی قیمت جنت ہے۔ جولوگ امیرالمومنین علی علیہ السلام کی محبت کے ساتھ دنیا سےجاتا ہے وہ شہداء کے زمرہ قرارپاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ جو لوگ امام علی علیہ السلام کے بارے میں غلو اورمبالغہ کرتے ہیں اور انہیں اللہ تعالیٰ کے مقام پرقراردیتے ہیں درحقیقت وہ آنحضرت کے ساتھ بغض وکینہ کرتے ہیں جبکہ امیرالمومنین علی علیہ السلام توحید کے مظہر ہے۔

حوزہ علمیہ امام رضا علیہ السلام کےمتولی نے دوسرے گروہ کے بارے میں کہا ہے کہ اس قسم کے افراد امام علی علیہ السلام سے بغض وکینہ رکھتے ہوئے ان کے خلاف باتیں کرتے ہیں اوروہ ناصبی ہیں اوریہ دشمنی، ان کے کفرشرک کی علامت ہے۔

آیت اللہ رشاد نے آخرمیں کہا ہےکہ امیرالمومنین علی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کےمقام پرقراردینا کوئی چھوٹا سا جرم نہیں ہے۔ بعض اوقات یہ اعمال بےگناہ انسانوں اورمذاہب کےدرمیان لڑائی جھگڑوں اورانسانوں کے قتل جیسےعظیم واقعات کا سرچشمہ بنتے ہیں۔

681067

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قراء و حافظان قرآن کا امام خمینی(رہ) کو خراج تحسین

بین الاقوامی: بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے افراد نے گذشتہ روز امام خمینی(رہ) کے مزار پر حاضری دی۔

منتخب خبریں