خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۹ مهر ۱۳۹۷

الأحد ١١ صفر ١٤٤٠

Sunday, October 21, 2018

وقت :   Monday, January 08, 2018 خبر کوڈ : 70936
حجۃ الاسلام اکبرنژاد:
سودی معاشرے میں انسانیت بےمعنی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: فقاہت اورتمدن سازی اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نےکہا ہےکہ سود، پیسےکی قیمت کو کم کردیتا ہے اور یہ معاشرے میں افراط زرمیں اضافےکا باعث بنتا ہے۔ سودی معاشرے میں انسانیت بے معنی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق فقاہت وتمدن سازی اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد تقی اکبرنژاد نے تفسیرقرآن کریم کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ دینی میدان میں یہ اللہ کا ارادہ کہ جو وسعت پیدا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ عبودیت میں ایک عبد انسان کی تمام سرگرمیاں بھی معبود کے ارادے کےگرد گھومتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ دولتمندوں کےمال میں فقراء کا حصہ معلوم ہے کہ جسےادا کرنا چاہیے بنابریں محرومین، دولتمندوں کےمال میں حق رکھتے ہیں۔ بنابریں اس حق کو ادا کرنا مستحب نہیں بلکہ واجب ہے۔

حجۃ الاسلام اکبرنژاد نےکہا ہےکہ عبودیت کے میدان میں اللہ کا ارادہ اورلیبرل کےمیدان میں انسان کا ارادہ جلوہ کرتا ہے۔ انسان کی خلقت کا مقصد، رحمت ہے،اللہ کی رحمت، اس کے غضب سے زیادہ ہے، جب انسان پیدا ہوتا ہےتو اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لیےایک اعلیٰ درجہ خلق کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ انسان کی قیمت، جنت ہےلہذا اسے اپنے آپ کو سستا نہیں بیچنا چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اسلامی حکومت کو اللہ کے بندوں کے لیے رحمت کا سبب ہونا چاہیے لیکن افسوس سےکہنا پڑتا ہےکہ تکفیری گروہ داعش نے دنیا میں اسلام کا ایسا چہرہ پیش کیا تھا کہ جو سراسرغضب تھا، وہ بے رحمی کی ترویج کررہے تھےجبکہ اسلام، رحمت کا دین ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ دین اسلام، جنگ کی آگ بھڑکانے کے درپے نہیں ہےبلکہ اس کا  ایک اہم ترین ہدف دلوں کو ایک دوسرے کے نزدیک کرنا ہے کیونکہ صلح اورامن،رحمت الہی کی بارش کا پیش خیمہ ہے۔

681096

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں