خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Monday, January 08, 2018 خبر کوڈ : 70937
آیت اللہ قرہی:
نفس کی معرفت، دنیا کےفریب میں رکاوٹ ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ قرہی نےکہا ہےکہ جب انسان اپنے باطن اورنفس کو بخوبی پہچان لے تو دنیا کی کوئی ظاہری چیزاسے دھوکہ نہیں دے سکتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ امام مہدی علیہ السلام کے بانی آیت اللہ روح اللہ قرہی نے اپنے درس اخلاق میں کہا ہےکہ اگرانسان اپنے نفس کو پہچان لےتو ترقی کرے گا وگرنہ وہ عزت کے عروج سے زوال کی طرف چلا جائےگا اورشیطان کا بندہ بن جائےگا اورجو شیطان کا بند ہ بن جاتا ہے پھروہ انسان نہیں رہتا ہے بلکہ حیوان سے بھی پست ہوجائے گا۔

انہوں نےگھٹیا اورپست نفس کو تمام حیلوں اورمکروفریب کا سرچشمہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ روایت میں ہےکہ امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی بندگی کا مطلب انسانیت کے مقام پرفائزہونا ہے۔

آیت اللہ قرہی نےمزید کہا ہےکہ جو اپنے نفس کو نہیں پہچانتا وہ زوال کا شکارہوجاتا ہے اورپھر وہ چارپائیوں یاان سے بھی گھٹیا ہوجائے گا۔

انہوں نےکہا ہےکہ یہ جو ہمارے بیرونی جذبے ہمیں بہت جلد دھوکہ دے دیتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے باطن کو بخوبی نہیں پہچانا ہے۔ جب انسان اپنے باطن کو بخوبی پہچان لےتو پھراس کے لیے دنیا کی کسی ظاہرچیزکی اہمیت نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ممکن ہےکہ یہ ظواہر، علم، مقام وپوسٹ، طاقت، مال یا اولاد ہو۔ بعض اوقات ایک انسان ستریا اسی سال تک انہیں ظواہرمیں مبتلا رہتا ہے۔ بنابریں اگرانسان ان ظواہرسے انسانی حقائق تک پہنچا چاہے تو وہ انسانی صفات کی معرفت حاصل کرلیتا ہے۔

حوزہ علمیہ امام مہدی(عج) کے بانی نےآخرمیں کہا ہے کہ جب انسان کے اندرحقائق کی تجلی نہ ہو تو باہرموجود تمام چیزیں اسے دھوکہ اورفریب دے دیتی ہیں۔

681090

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قراء و حافظان قرآن کا امام خمینی(رہ) کو خراج تحسین

بین الاقوامی: بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے افراد نے گذشتہ روز امام خمینی(رہ) کے مزار پر حاضری دی۔

منتخب خبریں