خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ تیر ۱۳۹۷

الخميس ٧ ذو القعدة ١٤٣٩

Thursday, July 19, 2018

وقت :   Monday, January 08, 2018 خبر کوڈ : 70939
حجۃ الاسلام علی مینا پور:
دینی مدارس،دشمنوں کی ثقافتی سازشوں کےمقابلےکےمستحکم قلعےہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے صوبہ لرستان کے حوزہ ہائے علمیہ کےسربراہ نے دشمنوں کی ثقافتی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ حوزہ ہائےعلمیہ کی توسیع دشمنوں کی ثقافتی سازشوں کا مستحکم قلعہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ خرم آباد کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ لرستان کے سربراہ حجۃ الاسلام علی مینا پورنے 7 جنوری کو صحافیوں کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوزہ ہائے علمیہ کی ایک اہم کارکردگی معاشرے میں دینی ثقافت کی ترویج ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ معاشرے بالخصوص نوجوان اورجوان نسل کی دینی بنیادوں کو مضبوط کرنا اوردینی شکوک وشبہات کا جواب دینا دشمنوں کی ثقافتی سازشوں کےمقابلےکا مستحکم قلعہ ہے۔

حجۃ الاسلام میناپور نےدشمنوں کی ثقافتی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ حوزہ ہائے علمیہ کا ایک اہم ترین پروگرام دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نےحوزہ ہائےعلمیہ اوردینی مدارس کی توسیع اورمضبوطی کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دینی مدارس کی توسیع کے لیےمخیرحضرات کےتعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ لوگوں کے سامنے حوزہ ہائےعلمیہ کی صلاحیتوں کا تعارف کروانا حوزہ ہائےعلمیہ کی تعمیراورتوسیع کے لیےمخیرحضرات کے تعاون کی راہ ہموارکرتا ہے۔

681139

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی کانگرس میں گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط کو تسلیم کرنےکا جائزہ لیا جائےگا

خبررساں ایجنسی شبستان: امریکی کانگرس گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط اورقبضے کو تسلیم کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کررہی ہے۔

منتخب خبریں