خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Tuesday, January 09, 2018 خبر کوڈ : 70950
حجۃ الاسلام سید رضا اکرمی:
مشکلات اورفتنوں میں انسان کو دوست اوردشمن کے درمیان تمیز کرنی چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان:صدارتی محکمے کی ثقافتی کونسل کے سربراہ نےاس مطلب کہ انسان فتنوں اورمشکلات میں دشمن کو دوست سےتمیزدیتا ہے، کی وضاحت کرتے ہوئےکہا ہےکہ ان حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے تلخ واقعات ایران کے ساتھ امریکی دشمنی کی یاد دلاتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق صدارتی محکمےکی ثقافتی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید رضا اکرمی نےسوموارکے دن اپنے درس اخلاق میں کہا ہےکہ گزشتہ ہفتے ملک کو بہت زیادہ آشوب اورتلخ واقعات کا سامنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جن افراد نے ان حالا ت میں اسلامی نظام کے خلاف نعرے لگائے اورپبلک کے اموال کو آگ لگائی وہ بہت احمق افراد تھے کہ جنہوں نے امام زادوں، امام بارگاہوں کی اہانت اوراسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس پرچم کو آگ لگاکراس کے منفی نتائج کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔

حجۃ الاسلام اکرمی نےان حالیہ حالات کولوگوں کی بیداری اوربصیرت کا باعث قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ اسلام مسلمانوں کو بصیرت اوربہترین اورپسندیدہ ترین روش اختیارکرنےکی نصیحت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اپنے پیغمبرسے فرماتا ہے: اے پیغمبر، لوگوں کو حکمت کے ساتھ میری راہ کی دعوت دو؛کوئی بھی امت زبردستی اورگالیوں کے ساتھ ہدایت نہیں پاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ آج ہمارے ملک کے لوگ مہنگائی سے دوچارہیں تاہم لوگوں کےمال واسباب کو آگ لگا کرملک کی معاشی مشکلات کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ حکمرانوں کو لوگوں کی مدد کے ساتھ معاشی مشکلات کے خاتمے کےلیےاقدام کرنا چاہیےاوراگرکوئی اجتماع بھی ہوتا ہے تو وہ قانونی ہونا چاہیے۔

انہوں نے دشمن کےمقابلے میں بیداری اوربصیرت کی ضرورت پرزوردیتے ہوئےکہا ہےکہ دشمنوں کا ایک ہدف اسلامی نظام کا خاتمہ ہے لیکن عوام کی بیداری اوربصیرت سے دشمن کا منصوبہ خاک میں مل گیا ہے۔

حجۃ الاسلام اکرمی نےآخرمیں کہا ہے کہ ٹرمپ نےاپنی حالیہ گفتگو میں باقاعدہ طورپرایران کے ان حالیہ واقعات کی حمایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایران کے نہتےعوام کی مدد کرنی چاہیے۔ ایرانی بھوکے ہیں اورہمیں ان کی مدد کرنی چاہیے؛ یہ تلخ واقعات ایران کے ساتھ امریکہ کی دشمنی کی یاد دلاتے ہیں۔

681304

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قراء و حافظان قرآن کا امام خمینی(رہ) کو خراج تحسین

بین الاقوامی: بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے افراد نے گذشتہ روز امام خمینی(رہ) کے مزار پر حاضری دی۔

منتخب خبریں