خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٥ جمادى الأولى ١٤٣٩

Sunday, January 21, 2018

وقت :   Tuesday, January 09, 2018 خبر کوڈ : 70951
حجۃ الاسلام قرائتی:
قیامت کےحساب وکتاب سےنجات کا ایک راستہ توبہ ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کی قائمہ نماز کمیٹی کےسربراہ نے توبہ کو قیامت کےحساب وکتاب سے رہائی کا ایک راستہ قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ عالم آخرت میں حساب وکتاب انتہائی دقیق ہوگا اورقیامت کے دن انسان کے چھوٹےسےعمل کا بھی حساب لیا جائے گا۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق ایران کی قائمہ نماز کمیٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محسن قرائتی نے تہران یونیورسٹی کی مسجد میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے: حساب وکتاب کا وقت نزدیک ہے لیکن لوگ اس سےغافل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ قیامت کے دن تمام انسان یہاں تک کہ انبیاء سے بھی سوال کیا جائے گا۔ روایات کے مطابق قیامت کے دن جاہل شخص سےسوال کیا جائے گاکہ کیوں تعلیم کے لیے اقدام نہیں کیا تھا اورعالم سے سوال کیا جائےگا کہ تم نے کیوں تعلیم نہ دی۔ قیامت کے تمام افراد اورتمام اعمال کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی نےکہا ہے کہ اگرانسان کی موت کا وقت آجائےتو اسے ایک پلک جھپکنےکی بھی مہلت نہیں دی جائے گی۔ قرآن کریم میں چودہ مرتبہ موت کو ایک اچانک واقعہ کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ بعض اوقات انسان بعض اعمال کو چھوٹا اورحقیرسمجھتا ہےجبکہ ان کا نتیجہ بہت اہم شمارہوتا ہے۔

اس مفسرقرآن کریم نےکہا ہےکہ بعض غلط اعمال کی غیرپسندیدہ تاثیرمستقبل میں مشخص ہوتی ہے۔ عالم آخرت میں حساب وکتاب بہت زیادہ دقیق ہے اورانسان کے چھوٹے سےعمل کا بھی حساب وکتاب لیا جائےگا۔

حجۃ الاسلام قرائتی نےآخرمیں کہا ہےکہ انسان کو اپنےاعمال اوراقوال پراحتیاط سےکام لینا چاہیے ۔ بنابریں موت سے پہلے بہترین چیزتوبہ ہے۔

681283

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام حسینی:

مومن کی توہین غضب الہی کا پیش خیمہ ہے

سماجی: حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا شکرانہ انداز میں کسی بھی مومن کی توہین کرنا غضب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

منتخب خبریں