سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Tuesday, January 09, 2018 |
|
خبر کوڈ : |
70953 |
خبررساں ایجنسی شبستان نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ «Monitor» نامی غیرسرکاری تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ نےاپنی ایک نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہےکہ یونیسف اورپودی دنیا کی غیر سرکاری آرگنائزیشنز نےصہیونی حکومت کی فوج کا بچوں کے حقوق کا پامال کرنے والےگروہوں اورتنظیموں کی فہرست میں درج کرنےکےلیےایک کمپین کا آغاز کیا ہےتاکہ صہیونی حکومت کی فوج کا نام بھی داعش اوربوکوحرام جیسے دیگردہشتگرد گروہوں میں شامل کیا جائے۔
صہیونی حکومت کےچینل نمبر10 نےاعلان کیا ہےکہ اقوام متحدہ کےاعلٰی حکام کے سامنے یہ رپورٹ پیش کی جاچکی ہے۔ یونیسف کا گروہ ان آرگنائزیشنز پرمشتمل ہےکہ جو اسرائیل کے خلاف جدوجہد کررہی ہیں اوران آرگنائزیشنزنے اس فہرست میں صہیونی فوج کا نام درج کرنے میں بنیادی کردارادا کیا ہے اوریہاں تک کہ انہیں یونیسف کی مالی امداد بھی موصول ہوئی ہے۔
قابل ذکرہےکہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے حکام بھی صہیونی فوج کا نام بچوں کےحقوق پامال کرنے والی تنظیموں کی فہرست میں درج کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن اس حکومت کےاعلیٰ حکام کے دباو کی وجہ سےاقوام متحدہ یہ اقدام نہیں کررہی ہے اورفقط اقوام متحدہ کے ملازمین پردباو ڈالنےکی وجہ سےاس حکومت پردباو ڈال رہی ہے۔
681333