خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ١٤ صفر ١٤٤٠

Wednesday, October 24, 2018

وقت :   Tuesday, January 09, 2018 خبر کوڈ : 70954

پوپ نےبیت المقدس کےاحترام کا مطالبہ کیا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: دنیا کےکیتھولک عیسائیوں کے رہبرنے بیت المقدس کے موجودہ مقام کے احترام اورمقبوضہ سرزمین پردو ممالک کی تشکیل کے راہ حل کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے آناٹولی کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ صہیونی حکومت کے دارالحکومت کےعنوان سے اس شہرکو تسلیم کیےجانےکے بعد کیتھولک عیسائیوں کے رہبرپوپ فرانسیس نے ایک مرتبہ پھر بیت المقدس کے موجودہ مقام کےاحترام کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

انہوں نےمقبوضہ سرزمین پردوممالک کی تشکیل کے راہ حل کی ضرورت پربھی زوردیا ہے۔ پوپ نے دنیا کے 180ممالک کے نمائندوں میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ میں ایک مرتبہ پھر بیت المقدس کےبارے میں مشترکہ معاہدوں کےاحترام اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی پابندی کی تکرار کرتا ہوں کہ جو مسلمانوں، عیسائیوں اوریہودیوں کی سرزمین ہے۔

یاد رہےکہ اقوام متحدہ نے 21دسمبرکو ایک ہنگامی اجلاس میں ترکی کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کو پاس کیا تھا کہ جس میں بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کے حکم کو مسترد کیا گیا تھا۔

کیتھولک عیسائیوں کے رہبرنےمقبوضہ سرزمین پردو ممالک کی تشکیل کے راہ حل کی ضرورت پر زوردیتے ہوئےکہا ہےکہ تمام تراختلافات کےباوجود فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کا ایک دوسرےکے ساتھ مل جل کرزندگی بسرکرنے کا بہترین راستہ گفتگو اورمذاکرات ہیں۔

پوپ نے شام کی خانہ جنگی کی وجہ سےاردن،لبنان اورترکی میں پناہ لینے والےشامی مہاجروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ یہ ایک انتہائی اہم مسئلہ ہےکہ تمام مہاجراپنے اپنے ملکوں میں واپس آجائیں۔

انہوں نےعالمی برادری سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ مہاجروں کی وطن واپسی کےلیےراہ ہموارکریں۔ اسی طرح انہوں نے میانمارکے روہینگیائی مسلمانوں کی میزبانی کرنے پربنگلادیش کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

681328

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں