خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ تیر ۱۳۹۷

الخميس ٧ ذو القعدة ١٤٣٩

Thursday, July 19, 2018

وقت :   Tuesday, January 09, 2018 خبر کوڈ : 70960
آیت اللہ مکارم شیرازی:
فتنے خاموش ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگوں کے مطالبات کو نظر انداز کردیا جائے
سیاسی: ایران کے نامور عالم دین اور مرجع تقلید نے طلاب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا حالیہ واقعات میں لوگوں کی بصیرت قابل تقدیر ہے انہوں نے کہا فتنے کے خاموش ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ لوگوں کے مطالبات کو نظر انداز کردیا جائے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نے شہر قم میں مدرسہ امیرالمومنین میں طلاب اور اساتذہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا حالیہ واقعات میں ملت ایران کی بصیرت قابل تقدیر ہے۔

انہوں نے کہا ملت ایران ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ ہمیشہ انقلاب نظام اور ولایت فقیہ کے ساتھ ہے۔

انہوں نے فتنوں کے مقابلے میں لوگوں کو بیدار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا معلوم ہوتا ہے کہ اس فتنے کی بنیاد بہت پہلے سے رکھی گئی تھی۔

انہوں نے کہا دشمن اس فتنے کے ذریعے نظام کی بساط لپیٹنا چاہتا تھا لیکن لوگوں کی بیداری کی وجہ سے دشمن کو اپنے مذموم عزائم میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا دشمن اس فتنے میں رسوا ہوا ہے اور قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ دشمن دیگر فتنوں کو ایجاد کرنے کی فکر میں ہے۔

انہوں نے ایران کے داخلی امور میں امریکہ کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ٹرمپ پاگل ہے وہ سمھجتا ہے کہ انقلاب بہت جلد ختم ہوجائے گا لیکن اسے معلوم ہونا چاہئے کہ انقلاب اتنی آسانی سے کامیاب نہیں ہوا ہے کہ دشمن اسے آسانی سے ختم بھی کردے گا۔

680816

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی کانگرس میں گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط کو تسلیم کرنےکا جائزہ لیا جائےگا

خبررساں ایجنسی شبستان: امریکی کانگرس گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط اورقبضے کو تسلیم کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کررہی ہے۔

منتخب خبریں