خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Tuesday, January 09, 2018 خبر کوڈ : 70961
آیت اللہ سید علی رضا عبادی:
ایک مفکر انسان کی زندگی میں تکرار نہیں ہے
سماجی: ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا ایک مفکر انسان کی زندگی میں کسی جگہ تکرار نہیں ہے انہوں نے کہا آج مسئلہ اقتصاد ایک معاشرے میں فقط درآمد کا نام نہیں ہے بلکہ کفر کے مقابلے میں اسلام کی فتح یا شکست ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق صوبہ جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید علی رضا عبادی نے شہر بیرجند میں ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا بہت سارے افراد چاہتے ہیں کہ وہ کسی کام کاج میں مشغول ہوں تاکہ اس سے ان کی درآمد ہو لیکن کام اور ملازمت کی حقیقت اس سے مختلف ہے۔

انہوں نے مزید کہا معاشرے میں بے کاری اور بے روزگاری ہمارے لئے آفت ہے۔ انہوں نے کہا اگر ایک ثروت مند شخص کو کام اور ملازمت کی ضرورت نہ ہو لیکن بے روزگاری اس کیلئے بھی عیب ہے۔

آیت اللہ عبادی نے کہا ہر شخص احساس کرتا ہے کہ اسے کام کی ضرورت ہے کیونکہ کام اور ملازمت انسان کے جسم اور روح دونوں کیلئے ضروری ہے اور بے کار انسان جسمانی اور روحانی بیماریوں کا شکار رہتا ہے۔

انہوں نے کہا ایک مفکر انسان کی زندگی میں کوئی چیز تکراری نہیں ہے اور ایک مومن انسان کام ذمہ داری سمجھ کر انجام دیتا ہے اور خداوند عالم بھی مومن انسان کی زندگی میں کمک کرتا ہے۔

آیت اللہ عبادی نے کہا کوشش نہ کرنے والے انسان کی زندگی بے فائدہ ہے اور ہم آئندہ جو کچھ بھی حاصل کریں گے وہ ہماری آج کی زحمتوں کا نتیجہ ہے۔

681158

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قراء و حافظان قرآن کا امام خمینی(رہ) کو خراج تحسین

بین الاقوامی: بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے افراد نے گذشتہ روز امام خمینی(رہ) کے مزار پر حاضری دی۔

منتخب خبریں