خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ تیر ۱۳۹۷

الخميس ٧ ذو القعدة ١٤٣٩

Thursday, July 19, 2018

وقت :   Tuesday, January 09, 2018 خبر کوڈ : 70962
آیت اللہ نوری ہمدانی:
دنیا کی کوئی طاقت ہمارے نظام کا مقابلہ نہیں کرسکتی
سیاسی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید نے کہا ہم دنیا پر ثابت کریں گے کہ ہمارا نظام ولایی نظام ہے انہوں نے کہا دشمن کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم ایسی طاقت کے مالک ہیں کہ دشمن ہم سے مقابلہ نہیں کرسکتے اور امریکہ اور یورپ اور ہمارے دیگر دشمن ہمارے ولائی نظام کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے شہر قم میں اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران گفتو کرتے ہوئے کہا قیام وہ اہم ترین موضوع ہے کہ جس کے متعلق قرآن کریم اور تاریخ اسلام میں بہت زیادہ بحث و گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا خداوند متعال نے پیغمبر اسلام(ص) سے فرمایا کہ لوگوں کی ہدایت کیلئے قیام کریں اور پیغمبر اکرم(ص) نے بھی قیام کیا اور یہ قیام باعث بنا کہ ایران اور روم جیسی طاقتیں اسلام کے سامنے سرتسلیم خم ہوگئیں۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا قرآن کریم کی بھی متعدد آیات میں انبیاء کے قیام کے متعلق تذکرہ ہوا ہے اور ہر نبی نے اپنے زمانے کے جابر اور ظالم کے مقابلے میں قیام کیا ہے۔

انہوں نے کہا انبیاء اور تمام ائمہ نے قیام عاشورا کے متعلق گفتگو کی ہے اور اس قیام نے پورے عالم میں اپنا اثر دکھایا ہے۔

681208

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی کانگرس میں گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط کو تسلیم کرنےکا جائزہ لیا جائےگا

خبررساں ایجنسی شبستان: امریکی کانگرس گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط اورقبضے کو تسلیم کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کررہی ہے۔

منتخب خبریں