خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ اردیبهشت ۱۳۹۷

الثلاثاء ٩ شعبان ١٤٣٩

Tuesday, April 24, 2018

وقت :   Tuesday, January 09, 2018 خبر کوڈ : 70963

34 غاصب صہیونیوں کا مسجد الاقصی پر قبضہ
بین الاقوامی: مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے 34 غاصب صہیونیوں نے آج صبح مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ 8 جنوری 2018 کو صبح سویرے 34 غاصب صہیونیوں نے باب المغاربہ سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

صہیونی فوجیوں نے اس حملے میں غاصب صہیونیوں کو سیکورٹی فراہم کررکھی تھی اور حملہ آوروں نے مسجد الاقصی میں داخل ہوکر اس کے مختلف حصوں میں گردش کی اور معبد سلیمان کے متعلق انہیں بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونیوں کے مسجد الاقصی پر حملے کے وقت مسجد میں نمازی طلباء اور مسجد کے محافظ موجود تھے۔

انہوں نے کوشش کی کہ غاصب صہیونی مسجد الاقصی میں داخل نہ ہوسکیں۔

یادرہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آئے ہوئے غاصب صہیونی ایک دن چھوڑ کر مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں ان کے ان حملوں کا مقصد مسلمانوں کے قبلہ اول کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنا ہے۔

681231

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قراء و حافظان قرآن کا امام خمینی(رہ) کو خراج تحسین

بین الاقوامی: بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے افراد نے گذشتہ روز امام خمینی(رہ) کے مزار پر حاضری دی۔

منتخب خبریں