خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ١٤ صفر ١٤٤٠

Wednesday, October 24, 2018

وقت :   Tuesday, January 09, 2018 خبر کوڈ : 70964
آیت اللہ محمد علی علوی گرگانی:
انقلاب اسلامی کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے
سیاسی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید نے کہا انقلاب اسلامی کی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے انقلاب اسلامی کے حامی اور دلسوز افراد کو انقلاب اسلامی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنی چاہئیں کیونکہ یہ انقلاب آسانی سے کامیاب نہیں ہوا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علوی گرگانی نے شہر قم میں اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا خداوند عالم کی طرف سے انسان کو عطا کردہ نعمتوں کی قدردانی کرنی چاہئے اور ہمیشہ ان نعمتوں پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام ایک نعمت ہے اور اس سے عظیم نعمت کی قدردانی کرنا ایک امتحان الہی ہے۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا علماء کرام کی ذمہ داریاں بہت سنگین ہیں اور ان کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ وہ انسانوں کو آگاہ کرکے ان کی ہدایت کریں انبیاء کرام بھی اس ذمہ داری پر عمل کرتے رہے ہیں اور ہمیں بھی ہمیشہ اس کی جانب توجہ دینی چاہئے۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا انقلاب اسلامی کی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے۔ انقلاب اسلامی کے دلسوز افراد کو اس کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ انقلاب آسانی سے کامیاب نہیں ہوا ہے۔

681069

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں