خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Tuesday, January 09, 2018 خبر کوڈ : 70965
رہبر انقلاب اسلامی:
اگر حکام کمزوریوں کو دور کریں تو امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا
سیاسی: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ملت ایران کے خلاف تمام دشمنیوں اور سازشیوں کا سبب انقلاب اسلامی ہے انہوں نے کہا اگر حکام کمزوریوں کو دور کریں تو امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

خبررساں ایجنسی شبستان  نے رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے آج صبح شہر قم سے آئے ہوئے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے خلاف دشمن کی سازشوں کے خلاف ملت ایران کے ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ملت ایران گذشتہ چالیس سالوں سے دشمن کی سازشوں کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا یہ ملت ایران کی ملت مخالف، ایران مخالف اور اسلام مخالف عناصر سے جنگ ہے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ملت ایران کے خلاف دشمن کی سازشیں باعث نہ بنیں کہ حکام لوگوں اور بالخصوص کمزور طبقے کی مشکلات کی طرف توجہ نہ دے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا اسلامی نظام کے خلاف حالیہ اقدامات میں جب ملت ایران نے دیکھا کہ دشمن کے آلہ کار تخریب کاری سے باز نہیں آرہے تو ملت ایران نے ملک بھر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے حق میں عظیم ریلیوں کا انعقاد کیا اور دشمن کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ملت ایران کے خلاف دشمن کی سازشوں کا سب سے بڑا سبب انقلاب اسلامی ہے۔

681468

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں