خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٥ جمادى الأولى ١٤٣٩

Sunday, January 21, 2018

وقت :   Tuesday, January 09, 2018 خبر کوڈ : 70967

صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے نزدیک ایک فلسطینی لڑکی گرفتار
بین الاقوامی: غاصب صہیونی فوجیوں نے شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے نزدیک ایک فلسطینی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل الیوم السابع کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ غاصب صہیونی فوجیوں نے 8 جنوری 2018 کو شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے نزدیک ابوالریش چیک پوسٹ میں صباح عبدالمعطی ابومیالہ نامی 28 سالہ فلسطینی لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔

صہیونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے چیک پوسٹ کے نزدیک فلسطینی لڑکی کے ہاتھوں میں چاقو دیکھا ہے جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر شدت پسند صہیونیوں نے شہر نابلس کے مشرق میں واقع دیرالخطب نامی دیہات میں زیتون کے درختوں کو کاٹ دیا ہے۔

یاد رہے کہ غاصب صہیونی تقریبا ہر روز مسجد الاقصی پر بھی حملے کرتے ہیں اور مسجد میں داخل ہوکر اس کے مختلف حصوں میں آزادانہ گردش کرتے ہیں۔

ان کے ان حملوں کا مقصد مسلمانوں کے قبلہ اول کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنا ہے۔

681309

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام حسینی:

مومن کی توہین غضب الہی کا پیش خیمہ ہے

سماجی: حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا شکرانہ انداز میں کسی بھی مومن کی توہین کرنا غضب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

منتخب خبریں