خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٥ جمادى الأولى ١٤٣٩

Sunday, January 21, 2018

وقت :   Tuesday, January 09, 2018 خبر کوڈ : 70968

سعودی جنگی طیاروں کی یمن میں مسجد پر بمباری
بین الاقوامی: سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے علاقہ مسورہ میں بمباری کرکے مسجد اور اس کے ملحقہ گھر کو تباہ کردیا۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل العرب نیوز کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ سعودی عرب اور امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ نھم کے مختلف علاقوں میں چھ ہوائی حملے کئے ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے 8 جنوری 2018 کو یمن کے علاقوں مسورہ میں ایک مسجد اور گھر پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں مسجد اور گھر دونوں تباہ ہوگئے۔

یمن کے مقامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے مسجد اور عبدالعزیز الشریف کے گھر پر بمباری کی ہے جس سے مسجد اور گھر تباہ ہوگئے ہیں۔

یمن کے ایک اور شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یمن میں سعودی عرب لوگوں کے گھروں اور عبادت گاہوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنارہا ہے جس پر عالمی برادری مکمل خاموش ہے۔

یاد رہے کہ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی بمباری کے نتیجے میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں یمنی شہری جاں بحق اور لاکھوں کی تعداد میں زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔

681335

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام حسینی:

مومن کی توہین غضب الہی کا پیش خیمہ ہے

سماجی: حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا شکرانہ انداز میں کسی بھی مومن کی توہین کرنا غضب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

منتخب خبریں