خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Tuesday, January 09, 2018 خبر کوڈ : 70970

شارجہ کے صنعتی علاقے میں سبیل الرشاد نامی مسجد کا افتتاح
بین الاقوامی: متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے صنعتی علاقے میں سبیل الرشاد نامی مسجد کا افتتاح ہوا ہے اس مسجد میں 320 نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل الاتحاد کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ شارجہ کے ادارہ اوقاف نے اس شہر کے صنعتی علاقے میں سبیل الرشاد نامی مسجد کا افتتاح کیا ہے۔

اس مسجد کے افتتاح کے موقع پر شہر شارجہ کے محکمہ اوقاف کے سرپرست عبداللہ خطیفہ السوسن اور اس ادارے کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔

اس مسجد میں 320 نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے اور یہ مسجد اسلامی طرز تعمیر کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔

اس مسجد کا گنبد جدید طرز کا ہے اور اس کا مینار گیارہ میٹر لمبا ہے۔ یہ مسجد 1167 مربع میٹر زمین پر تعمیر کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی پیش نماز کیلئے گھر بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

شارجہ کے محکمہ اوقاف کے سرپرست نے مساجد کی تعمیر کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس مسجد کیلئے پیش نماز کا انتخاب کیا جائے اور مسجد کی حفاظت کی جائے۔

681484

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں