خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ تیر ۱۳۹۷

الخميس ٧ ذو القعدة ١٤٣٩

Thursday, July 19, 2018

وقت :   Wednesday, January 10, 2018 خبر کوڈ : 70971
حجۃ الاسلام مہدی نیلی پور:
ہم کس طرح امام زمانہ(عج) کی دعائےخیرمیں شامل ہوسکتے ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: ہرشیعہ کی ایک اہم اورتعمیری ضرورت امام زمانہ علیہ السلام کی دعائے خیرسے استفادہ کرنا ہےکہ جو زمانےکی حجت ہیں اوراللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کی دعا مستجاب ہوتی ہے۔ لہذا ظہورمیں تعجیل کےلیےدعا اوران کی رضایت کے راستے پرحرکت ہمیں ان کی دعائےخیرمیں شامل کردیتی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق ایران کےصوبہ اصفہان کے مہدی موعود(عج) ثقافتی فاونڈیشن کے سربراہ اور(خانوادہ مہدوی) نامی کتاب کےمولف حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی نیلی پورنےمذکورہ موضوع پرگفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ مہدوی گھرانےکےلیے ضروری ہےکہ وہ اپنے تمام امورمیں امام کو مرکزی حیثیت دیں کیونکہ بشریت کے سامنےانسان کامل کا تعارف کروانا الہی لطف ورحمت کا ایک جلوہ ہے تاکہ انسان انہیں اپنےلیےنمونہ عمل قراردے کر ہدایت، کمال، تربیت ، بندگی اورسربلندی کی جانب قدم اٹھا سکیں۔ انسان کی زندگی میں امام کا کردارایک تعمیری اورتقدیرسازکردار ہے

انہوں نےخاندان میں مہدوی اعتقاد اورمہدوی اصحاب کی تربیت کےفوائد اوراثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ انفرادی، خاندانی اورسماجی لحاظ سےامام زمانہ علیہ السلام کی محبت اور معرفت اوران کےعقیدے کے بہت زیادہ مثبت اثرات ہیں کہ جن کی شناخت خاندانی روابط اوراولاد کی تربیت میں انسان کی ولایت کے بنیادی اصول مضبوط ہوتے ہیں اورانسان کی محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔

(خانوادہ مہدوی) نامی کتاب کےمولف نےمہدویت کاعقیدہ رکھنے والےخاندان انتہائی خوبصورت انداز میں ایک روحانی باپ اورحامی کےعنوان سےامام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےمقدس وجود سےاستفادہ کرتے ہیں۔ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام (امام) کی شخصیت کی صفات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: «فالامام ... الْأَبُ الشَّفِیقُ مَفْزَعُ الْعِبَادِ فِی الدَّوَاهِی ...؛ امام،سختیوں اورمصیبتوں میں مہربان باپ اوربندوں کی پناہ گاہ ہے۔امام زمانہ علیہ السلام بھی شیخ مفید رحمۃ اللہ علیہ سےخطاب کرتےہوئے فرماتے ہیں: «إِنَّا غَيْرُ مُهمِلِينَ لِمُرَاعَاتِكُم وَ لَا نَاسِينَ لِذِكْرِكُم ... ) بتحقیق ہم نے تمہاری حفاظت میں سستی نہیں کی ہے اورتمہیں فراموش نہیں کیا ہے۔

حجۃ الاسلام نیلی پورنےامام زمانہ علیہ السلام کی دعائےخیرسےاستفادہ کرنےکو خاندان میں مہدوی عقیدے کا ایک اورفائدہ قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ہرشیعہ کی ایک اہم اورتعمیری ضرورت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی دعائے خیرسے استفادہ کرنا ہے کہ جو زمانے کی حجت ہیں اوراللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کی دعا قبول ہوتی ہے۔ روایات کی بنا پر ہمیشہ امام زمانہ علیہ السلام کی یاد میں ہونا،ان کےظہورکی تعجیل کے لیے دعا کرنا اورامام غائب کی رضایت کے راستے پرحرکت کرنا،ان کی دعائے خیرمیں شامل ہونےکا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امام زمانہ علیہ السلام شیخ مفید کےنام اپنے ایک خط میں فرماتے ہیں: (لِأَنَّنَا مِنْ وَرَاءِ حِفْظِهِمْ بِالدُّعَاءِ الَّذِي لَا يُحْجَبُ عَنْ مَلِكِ الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، فَلْيَطْمَئِنَّ بِذَلِكَ مِنْ أَوْلِيَائِنَا الْقُلُوبُ وَلِيَثِقُوا بِالْكِفَايَةِ مِنْهُ وَإِنْ رَاعَتْهُمْ بِهِمُ الْخُطُوبُ) کیونکہ ہم آسمانوں اورزمینوں کےمالک کی بارگاہ میں دعا اور مناجات کے ذریعے اپنے نیک کردار مومنین کی حفاظت کرتے ہیں۔ بنابریں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ہماری دعا کے ذریعے ہمارے دوستوں کے دلوں کو سکون ملتا ہے۔ ۔ ۔ اگرچہ خوف ناک مشکلات اورمصیبتوں کی وجہ سے وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔

صوبہ اصفہان کےمہدی موعود(عج) ثقافتی فاونڈیشن کے سربراہ نےبلاوں اورآفات کی دوری کو خاندان میں مہدوی عقیدے کا ایک اورفائدہ بتاتے ہوئےکہا ہےکہ امام حسین علیہ السلام عرفہ کے دن انسانوں کی زندگی سےآفات اورخطروں کی دوری کے بارے میں فرمایا ہے: «وَ عَظُمَتْ آلاَؤُكَ‏ فَأَيُّ نِعَمِكَ يَا إِلَهِي أُحْصِي عَدَداً وَ ذِكْراً أَمْ أَيُّ عَطَايَاكَ أَقُومُ بِهَا شُكْراًوَ هِيَ يَا رَبِّ أَكْثَرُ  مِنْ أَنْ يُحْصِيَهَا الْعَادُّونَ أَوْ يَبْلُغَ عِلْماً بِهَا الْحَافِظُونَ‏ثُمَّ مَا صَرَفْتَ وَ دَرَأْتَ عَنِّي اللَّهُمَّ مِنَ الضُّرِّ وَ الضَّرَّاءِ أَكْثَرُ مِمَّا ظَهَرَ لِي مِنَ الْعَافِيَةِ وَ السَّرَّاءِ ...؛

حجۃ الاسلام نیلی پورنےآخرمیں کہا ہے کہ اس دعا کی بنا پرمعلوم ہوتا ہےکہ مومنین پراللہ کے خفیہ الطاف میں سےایک لطف بلاوں اورآفات کا دورہونا ہےکہ جو امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی مقدس وجود کی برکات شمارہوتی ہیں اورامام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ارتباط کی وجہ سے مہدوی گھرانے پر ان کی خصوصی عنایات ہوتی ہیں اور وہ امام زمانہ علیہ السلام کی مخصوص دعا کے ذریعے آسمانی اورزمینی خطروں سے محفوظ رہتا ہے۔

681504

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی کانگرس میں گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط کو تسلیم کرنےکا جائزہ لیا جائےگا

خبررساں ایجنسی شبستان: امریکی کانگرس گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط اورقبضے کو تسلیم کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کررہی ہے۔

منتخب خبریں