خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۶ آذر ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ربيع الثاني ١٤٤٠

Monday, December 17, 2018

وقت :   Wednesday, January 10, 2018 خبر کوڈ : 70974
آیت اللہ سبحانی:
انسان فقرذاتی رکھتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان:آیت اللہ سبحانی نےانسان کو ذاتی طورپرفقیربتاتےہوئےکہا ہےکہ جو انسان اس طرح کی شرائط اورایسا مقام رکھتا ہےاسےغرورنہیں کرنا چاہیے اوردوسروں پرفخرنہیں کرنا چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ جعفرسبحانی نے 10 جنوری بروز بدھ کو قم کی مسجد اعظم میں اپنے درس خارج کے دوران کہا ہےکہ انسانوں میں موجود فقرکا مطلب، مالی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ ایک ذاتی مسئلہ ہےاوراپنےمکمل معنی میں فقرہم پرحاکم ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہمیں معلوم ہونا چاہیےکہ ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے اورعالم امکان، عالم فقرہےکہ ہم جس میں موجود ہیں۔

آیت اللہ سبحانی نےانسان کو ذاتی فقر کا مالک قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ جو انسان اس قسم کے مقام پرفائزہو اسے پھرغرورنہیں کرنا چاہیےاوردوسروں کے سامنےفخرنہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہےاوراگرانسان کے ذہن میں یہ چیزہمیشہ ہو تو وہ متوجہ رہتا ہےکہ انسان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے اورپھروہ گناہ کم کرے گا۔

اس مرجع تقلید نےمسئلہ قیامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اگرانسان صاحب ایمان ہو اور قیامت پریقین رکھتا ہو تو اس کےبہت سےگناہ ختم ہوجاتے ہیں البتہ قیامت پریقین ایک مشکل کام ہے کہ بعض افراد اسےقبول نہیں کرسکتے ہیں۔

آیت اللہ سبحانی نےآخرمیں کہا ہےکہ انسانوں کو ایمان کے ذریعےایسے مقام پرپہنچ جانا چاہیےکہ وہ عین الیقین سےحق الیقین کی منزل پرفائزہوجائے۔

681549

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں