خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Thursday, January 11, 2018 خبر کوڈ : 70980
حجت الاسلام ناصر رفیعی:
قرآن کریم سے مانوس ہونا بصیرت کا باعث ہے
سماجی: ایران کے نامور خطیب نے کہا بصیرت پیدا کرنے کے راستوں میں سے ایک قرآن فہمی اور قرآن کریم کی تعلیم ہے انہوں نے کہا صرف تلاوت اور حفظ قرآن کریم کافی نہیں ہے کیونکہ بہت سارے دشمنان اور قاتلان اہل بیت(ع) قاری اور حافظ قرآن تھے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور عالم دین اور خطیب حجت الاسلام ناصر رفیعی نے مسجد جمکران میں نمازیوں کے اجتماع سے بصیرت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کلمہ بصیرت قرآن کریم میں چند جگہ آیا ہے ان میں سے ایک سورہ مبارہ یوسف کی آخری آیات ہیں ان آیات میں خداوند عالم پیغمبر اسلام(ص) کو مخاطب کرکے فرماتا ہے لوگوں سے کہہ دو میں آپ کو بصیرت کے ذریعے راہ مستقیم کی طرف دعوت دینے آیا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا مختلف روایات میں بصیرت کی تاکید کی گئی ہے انہوں نے کہا انسان کا دین ادراک اور فہم کے ساتھ ہونا چاہئے انسان، خدا، پیغمبر اور آئمہ اطہار(ع) کی معرفت رکھتا ہو اور اصول اور فروع دین پر دل سے اعتقاد رکھتا ہو۔

انہوں نے کہا اس بصیرت کو حاصل کرنے کے راستوں میں ایک راستہ اہل بیت(ع) سے توسل ہے۔

681573

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں