خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٥ جمادى الأولى ١٤٣٩

Sunday, January 21, 2018

وقت :   Thursday, January 11, 2018 خبر کوڈ : 70981
آیت اللہ جنتی:
امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل اور برطانیہ نے حکومت مخالف مظاہروں پر آس لگارکھی تھی
سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران میں گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری نے ایران میں ہونے والے حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ مظاہرے افسوسناک تھے انہوں نے کہا ان مظاہروں میں دھوکہ کھانے والوں اور فساد پھیلانے والوں کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل اور برطانیہ ان مظاہروں کی وجہ سے امیدوار ہوگئے تھے کہ ممکن ہے یہ مظاہرے ایران میں اسلامی نظام کے خاتمے کا باعث بنیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے گارڈین کونسل کی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری نے اس کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ مظاہرے غیرملکی دشمن اور کچھ ملکی عناصر کے درمیان ہم آہنگی سے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ان مظاہروں کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے ہوئے اور قرآن کریم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے جھنڈے کو نذر آتش کیا گیا۔

آیت اللہ جنتی نے کہا ہمارے دشمنوں بالخصوص امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل اور برطانیہ کے ان مظاہروں کی وجہ سے امیدوار تھے کہ شاید یہ مظاہرے اسلامی نظام کے خاتمے پر منتج ہوں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فتنہ ایجاد کرنے والوں کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا ملت ایران نے ان مظاہروں کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرکے انہیں ناکام بنادیا۔

681608

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام حسینی:

مومن کی توہین غضب الہی کا پیش خیمہ ہے

سماجی: حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا شکرانہ انداز میں کسی بھی مومن کی توہین کرنا غضب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

منتخب خبریں