خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٥ جمادى الأولى ١٤٣٩

Sunday, January 21, 2018

وقت :   Thursday, January 11, 2018 خبر کوڈ : 70982

افراد سے برتاو کے متعلق قرآن کریم کی تعلیم
سماجی: ایران میں مساجد میں تعلیمی و ثقافتی سینٹرز کے سرپرست اعلی نے کہا خداوند عالم نے قرآن کریم میں افراد سے برتاو کے متعلق ہدایات فرمائی ہیں انہوں نے کہا قرآن کریم میں تاکید کی گئی ہے کہ کلام اور گفتگو محکم اور حکیمانہ ہونی چاہئے لیکن وعظ اور نصیحت "حسن" یعنی خوبصورت اور "جدال" یعنی بحث و گفتگو احسن ہونا چاہئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مساجد میں تعلیمی و ثقافتی سینٹرز کے سرپرست اعلی حجت الاسلام ڈاکٹر حبیب رضا ارزانی نے 10 جنوری 2018 کو ایک اجلاس میں قرآن کی سورہ جن کی آیات نمبر 18 وَ أَنَّ الْمَساجِدَ لِلَّهِ فَلا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَداً» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مساجد کیلئے کام کرنا بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں اس کام کی قدردانی کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا قرآن مجید میں ہے کہ کلام اور بات محکم اور حکیمانہ ہونی چاہئے لیکن موعظہ اور نصیحت حسن یعنی اچھے انداز میں ہونی چاہئے جبکہ جدال اور بحث و گفتگو احسن ہونی چاہئے۔

حجت الاسلام ارزانی نے کہا ہم جہاں گفتگو کررہے ہیں وہاں کے مخاطب افراد اور جگہ کی شناخت حاصل کرنی چاہئے ورنہ ہماری گفتگو موثر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا رہبر انقلاب اسلامی کے بقول مساجد کے پیش نماز مساجد کے رہبر و رہنما ہیں ان سے تعاون کرنا چاہئے۔

681273

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام حسینی:

مومن کی توہین غضب الہی کا پیش خیمہ ہے

سماجی: حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا شکرانہ انداز میں کسی بھی مومن کی توہین کرنا غضب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

منتخب خبریں