خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٥ جمادى الأولى ١٤٣٩

Sunday, January 21, 2018

وقت :   Thursday, January 11, 2018 خبر کوڈ : 70983
آیت اللہ نوری ہمدانی:
ٹرمپ بے عقل شخص ہے
سیاسی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا امیرالمومنین حضرت علی(ع) شہادت کے مشتاق تھے اور آپ ہمیشہ پریشان رہتے تھے کہ لوگوں کے امور ایسے افراد کے ہاتھ نہ چلے جائیں جو کم عقل ہوں انہوں نے کہا امریکی صدر ٹرمپ ایسا شخص ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے 10 جنوری 2018 کو مسجد اعظم قم میں فقہ کے درس خارج کے آغاز میں نہج البلاغہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا انسان کو اس کتاب کی طرف توجہ دینی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا خداوند متعال نے انسان کے وجود میں فکر و استعداد اور خوف و شجاعت جیسی صفات رکھی ہیں۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا امیرالمومنین حضرت علی(ع) فرماتے ہیں کہ ساتھیوں کی کثرت میری عزت میں اضافہ نہیں کرتی ہے کیونکہ میری روح اس قدر قوی ہے کہ یہ چیز مجھ پر اثر نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا امیرالمومنین حضرت علی(ع) شہادت کے مشتاق تھے اور حضرت ہمیشہ پریشان رہتے تھے کہ لوگوں کے امور ایسے افراد کے ہاتھوں میں نہ چلے جائیں کہ جن کی عقل کم ہو۔

انہوں نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے افراد میں ہے۔

انہوں نے کہا اگر ایسے افراد کے ہاتھوں میں اقتدار آجائے تو وہ خدا کے مال پر خود تصرف کرتے ہیں اور لوگوں کو اپنا غلام بنا کر رکھتے ہیں۔

681597

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام حسینی:

مومن کی توہین غضب الہی کا پیش خیمہ ہے

سماجی: حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا شکرانہ انداز میں کسی بھی مومن کی توہین کرنا غضب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

منتخب خبریں