خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۳ مهر ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٥ المحرّم ١٤٤٠

Tuesday, September 25, 2018

وقت :   Thursday, January 11, 2018 خبر کوڈ : 70984
آیت اللہ نوری ہمدانی:
دشمن مسلح افواج کی طاقت کا اعتراف کرتا ہے
سیاسی: آیت اللہ نوری ہمدانی نے مسلح افواج کی ولایت فقیہ اطاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ دنیا میں ایک نمونہ ہے اور آج دشمن بھی ہماری مسلح افواج کی طاقت کا اعتراف کرتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے 11 جنوری 2018 کو شہر قم میں اپنے دفتر میں ایرانی وزیردفاع سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا وزارت دفاع کی سرگرمیاں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

انہوں نے کہا اسلامی نظام میں خدمت کرنے والوں کو اپنی قدروقیمت کا ادراک ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا ہماری مسلح افواج کو عبادات اور جہاد میں قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا مسلح افواج کا طرز عمل اس طرح ہونا چاہئے کہ دشمن پر اس کا رعب اور دبدبہ ہمیشہ رہے اور آج ہماری افواج کا دشمن پر رعب ہے۔

انہوں نے ولایت اہل بیت(ع) کی نعمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا خداوند عالم نے انسان کو بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے لیکن انسان کیلئے خدا کی سب سے بڑی نعمت ولایت اہل بیت(ع) ہے اور آج اسلامی جمہوریہ ایران اس نعمت سے سرشار ہے۔

681847

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام صادقی:

حضرت امام زمان(عج) کی حضرت علی اکبر(ع) سے شباہت

حجت الاسلام صادقی نے کہا حضرت علی اکبر(ع) کی خصوصیات میں سے ہے کہ ہمیشہ حالت جنگ میں رہتے تھے اور اس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کی شناخت کے بعد اپنی جان کو اپنے امام کیلئے قربان کرے۔

منتخب خبریں