خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۴ مهر ۱۳۹۷

الأربعاء ١٦ المحرّم ١٤٤٠

Wednesday, September 26, 2018

وقت :   Thursday, January 11, 2018 خبر کوڈ : 70985
محسن اسماعیلی:
پیغمبر اسلام(ص) امت اسلامی کے درمیان وحدت ایجاد کرنا چاہتے تھے
سماجی: گارڈین کونسل کے ممبر نے کہا پیغمبر اسلام(ص) امت اسلامی کے درمیان وحدت ایجاد کرنا چاہتے تھے اور پیغمبر اسلام(ص) کے بعد امیرالمومنین امام علی(ع) سے امت اسلام کے درمیان اتحاد و وحدت کے سب سے زیادہ خواہش مند تھے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق گارڈین کونسل کے رکن محسن اسماعیلی نے تہران میں نہج البلاغہ کے خطبہ شقشقیہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے اسلامی معاشرے میں وحدت کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا پیغمبر اکرم(ص) امت اسلامی کو سوء ظن، غیبت، تمت اور اس طرح کے دیگر گناہوں سے اجتناب کی تاکید اس لئے کرتے رہے تاکہ امت اسلامی اتفاق اور اتحاد میں رہے اور وہ اختلافات کا شکار نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا پیغمبر اسلام(ص) اپنی زندگی کے آخری لمحے تک لوگوں کو ایک دوسرے کے نزدیک کرنے میں مصروف رہے پس جو شخص مومنین کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ایجاد کرے وہ پیغمبر اکرم(ص) کے مقابلے میں آیا ہے اور جو شخص مومنین کے دلوں کو ایک دوسرے کے نزدیک کرے اس نے پیغمبر اسلام(ص) کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا خداوند عالم نے سورہ انفال کی آیت نمبر 46 میں فرمایا ہے پیغمبر(ص) کی باتوں پر کان دھرو آپس میں لڑائی جھگڑا اور اختلاف نہ کرو وگرنہ اپنی عظمت کو کھو دو گے اور دشمن پُرامید ہوجائے گا۔

گارڈین کونسل کے رکن نے کہا امیرالمومنین حضرت علی(ع) فرماتے ہیں اگر تمہارے دلوں پر فاصلے پیدا ہوگئے تو دشمن آپ کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دے گا گویا کہ آپ تھے ہی نہیں۔

681777

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام ڈاکٹر حسن رحانی:

زبان اور صحیح کردار کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں

سماجی: ایران کے صدر نے علماء اور مبلغان اسلام کو موجودہ دور میں اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مسلمان دنیا میں جہاں کہیں بھی زندگی گزار رہے ہیں اچھے اخلاق، اچھے کردار، وعدہ کی پابندی، اور صداقت کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کریں۔

منتخب خبریں