خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ تیر ۱۳۹۷

الخميس ٧ ذو القعدة ١٤٣٩

Thursday, July 19, 2018

وقت :   Saturday, January 13, 2018 خبر کوڈ : 70999
حجۃ الاسلام ماندگاری:
شہداء اولیائےالہی کےحقیقی پیروکارہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ علمیہ کےاستاد نےشہداء کو اولیائےالہی کےحقیقی پیروکاربتاتے ہوئےکہا ہےکہ شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والے پروگرام گریہ وزاری کے مقام نہیں ہیں بلکہ غوروفکرکرنےکےمقام ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ کےاستاد اورمشہورخطیب حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ماندگاری نےحضرت علی اکبرعلیہ السلام نامی امام بارگاہ میں شہید سعید انصاری کی برسی کی مناسبت سےمنعقد ہونے والے پروگرام سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ شہداء کےیہ پروگرام تین خصوصیات رکھتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ان خصوصیات میں ایک خصوصیت ان مجالس میں حسرت کا پیدا ہونا ہے یعنی جوشخص شہادت کی حقیقت سےآگاہ ہو وہ شہید کی ثروت پرحسرت کھاتا ہےبنابریں شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والا پروگرام حسرت کا باعث بنتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ماندگاری نےکہا ہےکہ بعض افراد مال ودولت اورشہرت کی حسرت کھاتے ہیں۔ جبکہ دنیا وی امورحسرت کے قابل نہیں ہیں، جو لوگ مال ودولت کے حصول اورمقام ومنزلت کی حسرت کھاتے ہیں وہ قیامت کے دن پشیمان ہوں گے اورشہید کےاخروی مقام پرحسرت کھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ الہی آیات کی بنا پرقیامت کے دن شہداء، انبیاء اوراولیائےالہی کے ہم نشین ہوں گے۔ شہداء ہرگز نہیں مرتے کیونکہ الہی آیات کےمطابق وہ حیات رکھتے ہیں۔

حوزہ علمیہ کےاستاد نےکہا ہےکہ انسان کو اپنے پورے وجود کے ساتھ شہادت کی تمنا کرنی چاہیے کیونکہ سب سے بلند مرتبہ موت کا نام شہادت ہے۔ شہداء، اللہ کی حجت ہیں تاکہ انسان انہیں نمونہ عمل قراردے کرالہی فرائض کو انجام دینےمیں سستی نہ کریں یہی وجہ ہے کہ شہید انسان کے ساتھ اللہ کی اتمام حجت ہے۔

انہوں نےشہداء کو اولیائےالہی کےحقیقی پیروکار بتاتےہوئےکہا ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کے فرامین اوردستورات کی پیروی کے نتیجے میں ہی انسان ان کےمشابہ ہوسکتا ہے۔

681931

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی کانگرس میں گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط کو تسلیم کرنےکا جائزہ لیا جائےگا

خبررساں ایجنسی شبستان: امریکی کانگرس گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط اورقبضے کو تسلیم کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کررہی ہے۔

منتخب خبریں