خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Saturday, January 13, 2018 خبر کوڈ : 71001
ڈاکٹرمحمد جواد ظریف:
ایٹمی معاہدے پردوبارہ مذاکرات نہیں ہوسکتےہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نےاپنے ٹوئیٹرپیج پرامریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ کےقابل مذمت بیانات پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئےلکھا ہےکہ ایٹمی معاہدے پردوبارہ مذاکرات نہیں کیےجاسکتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹرمحمد جواد ظریف نے ایٹمی پابندیوں کی منسوخی کی تجدید کےبعد اورایٹمی معاہدے میں موجود نقائص کی برطرفی کےلیے ڈونالڈ ٹرمپ کی یورپیوں کو دھمکی کے بعد اپنے ٹوئیٹرکے پیج پرلکھا ہےکہ ٹرمپ کی سیاست اورآج کے دن اس کا بیانیہ ایک مستحکم اورمضبوط ایٹمی معاہدے کو نقصان پہنچانے کے لیےاس کی قابل مذمت کوششیں ہیں کہ جو اس ایٹمی معاہدے کی26،28 اور29 نامی شقوں کے خلاف ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹرپیج پرمزید لکھا ہےکہ ایٹمی معاہدے پردوبارہ مذاکرات نہیں ہوسکتے ہیں۔ بنابریں پرانی اوربوسیدہ باتوں کی تکرارکی بجائے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح امریکہ کو بھی ایٹمی معاہدے کےحوالے سےاپنے وعدوں پرعمل کرنا چاہیے۔

681937

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں