خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ آیان ۱۳۹۷

الأربعاء ١٤ صفر ١٤٤٠

Wednesday, October 24, 2018

وقت :   Saturday, January 13, 2018 خبر کوڈ : 71002
محمد جمالی نوبندگانی:
ایٹمی معاہدے سےنکلنے کی صورت میں امریکہ کی اپنی سیاسی رسوائی ہوگی
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن نےٹرمپ کےاس بیان کہ آئندہ تین مہینوں میں ایٹمی معاہدے کی شرائط پرعمل نہ ہونےکی صورت میں امریکہ ایٹمی معاہدے سے نکل جائے گا، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگرامریکہ ایٹمی معاہدے سے نکل گیا تو اس کی اپنی ہی سیاسی رسوائی ہوگی۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن محمد جمالی نوبندگانی نے خبررساں ایجنسی شبستان کےنامہ نگارسےگفتگو کے دوران ایران کی ایٹمی پابندیوں کی منسوخی پرٹرمپ کے دوبارہ دستخط کے بارے میں کہا ہےکہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہےکہ جو فقط امریکہ اورایران کے درمیان نہیں ہوا ہےبلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی اس معاہدے میں شریک ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنےتمام وعدوں پرعمل کیا ہےاورعالمی برادری نے اس مسئلےکی تائید کی ہے۔ اب ایٹمی معاہدے کے حوالے سےگیند امریکہ کی کوٹ میں ہے اوراگروہ ایٹمی معاہدے سےنکلنا چاہے تواس ملک کی ایک سیاسی رسوائی ہوگی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نے ایران کی چودہ شخصیات اوراداروں کےخلاف امریکہ کی جدید پابندیوں پراپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ امریکہ نے ابھی تک ایٹمی معاہدے کی پابندی نہیں کی ہے اوراس معاہدے کے ذریعے ایران کی سیاسی اورمعاشی بہتری نہیں ہوئی ہے اوریہ ملک مختلف بہانوں سےاسلامی جمہوریہ ایران پرپابندیاں لگا کردباو ڈال رہا ہے۔

681977

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں