خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Saturday, January 13, 2018 خبر کوڈ : 71004
حجۃ الاسلام حسن علیدادی سلیمانی:
زکواۃ کے بارے میں بہت کم تبلیغ کی گئی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے صوبہ کرمان کے نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ نےکہا ہےکہ زکواۃ کےبارے میں بہت کم تبلیغ کی گئی ہےلہذا قومی میڈیا اورمطبوعات کو زکواۃ کے بارے میں تبلیغ کرنےکی بہت زیادہ کوشش کرنی چاہیےکیونکہ فقرکے خاتمے کےلیےاسلام کی ایک تدبیرزکواۃ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ کرمان کی رپورٹ کےمطابق ایران کے صوبہ کرمان کے نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ نے اس صوبے کے شہروں کی زکواۃ کمیٹی کےعہدیداروں اورعلماء کی نشست میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ قرآن کریم میں جہاں پربھی نمازکا تذکرہ آیا ہے وہاں پرزکواۃ کا بھی تذکرہ ہے۔ قرآن کریم کی نگاہ میں زکواۃ دو طرح کی ہےایک واجب زکواۃ ہے اوردوسری انسان اوراس کے نوع کے درمیان مالی ارتباط کے طورپربیان ہوئی ہے۔ لہذا زکواۃ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ لوگ بہت کم اس پرتوجہ دیتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ زکواۃ کے بارے میں بہت کم تبلیغ کی جاتی ہےجبکہ شرعی احکام میں زکواۃ کا بہت نمایاں مقام ہے۔افسوس سےکہنا  پڑتا ہے کہ جس طرح اسلام کی تبلیغ ہونی چاہیےاس طرح نہیں ہوتی ہے۔ بعض اوقات ایسی چیزوں کی تبلیغ ہوتی ہےکہ جن کا اسلام سےکوئی تعلق نہیں ہوتا ہے جبکہ دوسری طرف اسلام کے اہم احکامات کی یا تو تبلیغ کی ہی نہیں جاتی ہےیا پھر بہت کم تبلیغ کی جاتی ہے۔ بنابریں اسلامی انقلاب کی کامیابی کےچالیس سال ہونے کےباوجود ابھی تک بعض میدانوں میں اسلام مظلوم ہے۔

صوبہ کرمان کےنمائندہ ولی فقیہ نےکہا ہےکہ اسلام کا ہدف یہ ہےکہ معاشرے میں کوئی فقیرنہیں ہونا چاہیے کیونکہ اسلام، فقرکو ختم کرنے والا دین ہے اوراس فقرکے خاتمےکےلیےاسلام کی ایک تدبیر یہی زکواۃ ہے۔

انہوں نےاسلام کے معاشی راستوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ خمس کو دین کی ترویج اورزکواۃ کو معاشرے میں موجود طبقاتی دوریوں کو کم کرنے اورمعاشرے کو ایک حد تک رفاہ مہیاکرنےکےلیے واجب کیا گیا ہے۔

681993

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں