خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۴ تیر ۱۳۹۷

الاثنين ١٢ شوّال ١٤٣٩

Monday, June 25, 2018

وقت :   Saturday, January 13, 2018 خبر کوڈ : 71005
حجۃ الاسلام ماندگاری:
منتظرین، دنیا سےمحبت نہیں کرتے ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: مسجد مقدس جمکران کےخطیب نےکہا ہےکہ امام زمانہ علیہ السلام کے منتظرین کی ایک خصوصیت یہ ہےکہ وہ دنیا سےمحبت نہیں کرتے ہیں اورآخرت اورجہاد کے لیے آمادہ ہوتے ہیں اورمنتظرین کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ وہ اس دنیا سےآخرت کے لیے زاد راہ مہیا کرتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےمسجد مقدس جمکران کےحوالے سےنقل کیا ہےکہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ماندگاری نےاس مسجد میں دعائے ندبہ کے پروگرام میں دنیا پرستی سے اجتناب کی ضرورت پرزوردیتے ہوئےکہا ہے کہ یہ دنیا پرستی انسان کے ساتھ ایسا کام کرتی ہے کہ وہ پھرمسجد اورقرآن کو بھی آگ لگا دیتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جو شخص  دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کوبھی دیکھتا ہے وہ دنیا سےمحبت نہیں کرتا ہے۔ دین اسلام یہ نہیں کہتا کہ دنیا کو چھوڑدو بلکہ کہتا ہےکہ دنیا کو اپنےاختیارمیں رکھو لیکن اسے اپنے دل کےاندرداخل نہ ہونے دو۔

حجۃ الاسلام ماندگاری نےگھروالوں سے محبت کو ہماری ایک وابستگی قراردیتےہوئے کہا ہےکہ ہم نے جنگ کے میدان میں دیکھا تھا کہ دنیا سے یہ وابستگی میدان جہاد میں جانے میں رکاوٹ بن جاتی تھی۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کےمنتظرین کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ دنیا سےمحبت نہیں کرتے ہیں اورآخرت اورجہاد کےلیےآمادہ ہوتے ہیں اوردوسری خصوصیت یہ ہےکہ وہ اس دنیا سے آخرت کےلیے زادراہ مہیا کرتے ہیں۔

اس نامورخطیب نے کہا ہےکہ اسلام مال ودولت کے مخالف نہیں ہے اوریہ کتنی ہی اچھی بات ہےکہ اگرکوئی کئی گھرا ورکارخانے رکھتا ہو اورپھرانہیں نیک کاموں میں استفادہ کرے، اپنے گھروں کو  کم قیمت پر جوان شادی شدہ جوڑوں کو کرائے پردے اوراپنے پیسوں سےضرورتمندوں کی مدد کرے۔

681964

 

کلیدی الفاظ:
|
|
|

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سردارحسین سلامی:

مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈران چیف نےاس مطلب کہ اسلام اورایران نے ہمیں ایک واحد جسم کےعنوان آپس میں جوڑا ہوا ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ زندگی کی بنیاد محبت اوردرگزرپرقائم ہے۔

منتخب خبریں