خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۰ آذر ۱۳۹۷

الثلاثاء ٣ ربيع الثاني ١٤٤٠

Tuesday, December 11, 2018

وقت :   Saturday, January 13, 2018 خبر کوڈ : 71006

مسجد جمکران کےخطیب کی خاتمہ بالخیری کی نصیحت
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ کےایک محقق نےکہا ہےکہ انسان کو سب سے پہلے اپنے آپ کو پہچاننا چاہیے کیونکہ اگروہ اپنے آپ کو پہچان لےتو پھر وہ سمجھ جاتا ہے کہ وہ کسی کوایک نطر دیکھنے سے یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ وہ جنتی ہے یا جہنمی۔ جیسا کہ جناب حرایک دن میں جہنم کی دلدل سےنکل کرجنت کےاعلیٰ درجات پرفائزہوگئے تھے ۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے مسجد مقدس جمکران کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ مذہبی سکالرحجۃ الاسلام والمسلمین محمد صدوقی نےمسجد جمکران میں دعائے کمیل کے پروگرام میں اس مطلب کہ انسان کو خاتمہ بالخیرہونےکےلیے بہت زیادہ کوشش کرنی چاہیے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم نے تاریخ میں پڑھا ہےکہ کچھ افراد پہلےتو بہت اچھے افراد میں سےتھے لیکن آخرکاران کا خاتمہ بالخیرنہیں ہوا اوراس کے بالعکس واقعات بھی موجود ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ اہم بات یہ ہےکہ انسان، آخری ایام میں کس طرح اس دنیا سےجاتے ہیں۔ قرآن کریم میں (برصیصای عابد) کا قصہ آیا ہے۔ وہ ایسا شخص تھا کہ جو اللہ کے اسم اعظم کو جانتا تھا لیکن آخرکارشیطان نےاسے دھوکہ دے دیا۔

اس نامورخطیب نےکہا ہےکہ کسی کو بھی یہ نہیں سوچنا چاہیےکہ ہمارا حریف اوردشمن کمزورہے بلکہ شیطان انسان کےایک طاقتوردشمن اورحریف ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کی پناہ لینی چاہیے تاکہ ہم شیطان کے وسوسوں سے دوررہ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ شیطان کی ایک صفت یہ ہےکہ گمراہی کے بعد وہ انسان کو ایک ایسا راستہ دکھاتا ہے اورپھراس کی نشانی چھوڑجاتا ہے تاکہ تمام لوگوں کےسامنے اس کی عزت وآبروخاک میں مل جائے۔ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک اہم ترین دعا، خاتمہ بالخیرہونے کی دعا تھی۔

حجۃ الاسلام صدوقی نےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کےگناہوں کو معاف کرنے اوران سے دوستی کرنےکےلیے بہانےکی تلاش میں ہوتا ہے۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ کیا کریں کہ ہمارا خاتمہ ،خاتمہ بالخیرہو۔ سب سے پہلےاللہ کی بارگاہ میں اپنے گزشتہ گناہوں کی معافی مانگیں۔ والدین کا احترام بھی خاتمہ بالخیری کا باعث بنتا ہے۔ اسی طرح نمازصبح اورنمازعشاء کےبعد سات مرتبہ(بسم اللہ الرحمن الرحیم) کے ساتھ (ولا حول ولا قوۃ الا بااللہ العلی العظیم) کہنا اورنماز کو اہمیت دینا خاتمہ بالخیرہونےکاباعث بنتا ہے۔

681971

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں