خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ تیر ۱۳۹۷

الخميس ٧ ذو القعدة ١٤٣٩

Thursday, July 19, 2018

وقت :   Sunday, January 14, 2018 خبر کوڈ : 71014
ڈاکٹرعلی لاریجانی:
اسلامی ممالک کےاتحاد کےذریعےہی عالم اسلام کی مشکلات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرنےکہا ہےکہ اس وقت عالم اسلام بہت زیادہ مسائل میں الجھا ہوا ہےکہ اسلامی ممالک کے اتحادویکجہتی کے ذریعے ہی ان مشکلات کو حل کیا جاسکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےپارلیمنٹ کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرعلی لاریجانی نے بورکینافاسو کی پارلیمنٹ کےڈپٹی اسپیکرسالیفو تیمورہ سےملاقات کے دوران کہا ہےکہ اسلامی ممالک کی بین الاقوامی کانفرنس موجودہ مشکلات کا مقابلہ کرنے کےلیے متفقہ نظریے تک پہنچنے کےلیے ایک سنہری موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ آج ہم امریکہ کی جانب سےخطرناک اقدامات کا مشاہدہ کررہے ہیں کہ جس کا ایک اہم اقدام امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس میں منتقل کرنا ہےکہ جو ایک نسل پرستانہ نقطہ نظرپرمشتمل فیصلہ ہے۔

علی لاریجانی نےاسلامی ممالک کی بین الاقوامی کانفرنس کو اسلامی ممالک کے درمیان روابط کے فروغ کا سبب قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران، بورکینا فاسوکے ساتھ اپنے روابط کو فروغ دینےکےلیےآمادہ ہے اوردونوں کےممالک کی دوستی کے گروپس اسی کانفرنس میں اس حوالے سےاقدامات انجام دے سکتے ہیں۔

بورکینافاسوکی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکرنے بھی اس ملاقات میں امریکی صدرکےاقدامات پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہےکہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکا انتقال امریکہ کا ایک خطرناک اقدام ہےکہ جس کا راستہ روکنا چاہیے اورا س سلسلے میں تمام اسلامی ممالک کی حمایت اوریکجہتی کا ہونا ضروری ہے

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہم امریکہ اوراسرائیل کے حوالے سےآپ کے موقف کی حمایت کرتے ہیں اورہم امید کرتے ہیں کہ اس کانفرنس میں مثبت نتائج نکلیں گے۔

682204

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی کانگرس میں گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط کو تسلیم کرنےکا جائزہ لیا جائےگا

خبررساں ایجنسی شبستان: امریکی کانگرس گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط اورقبضے کو تسلیم کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کررہی ہے۔

منتخب خبریں