خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٥ جمادى الأولى ١٤٣٩

Sunday, January 21, 2018

وقت :   Sunday, January 14, 2018 خبر کوڈ : 71015
حجۃ الاسلام قرائتی:
قائد انقلاب اسلامی، انقلاب کےلیےاللہ کی ایک نعمت ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی نےکہا ہےکہ قائد انقلاب اسلامی، اس انقلاب کے لیے اللہ کی ایک نعمت ہیں کہ جن کی قدرکرنی چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق مفسرقرآن کریم حجۃ الاسلام والمسلمین محسن قرائتی نے 13جنوری کو تہران یونیورسٹی میں اپنےدرس اخلاق میں کہا ہےکہ ایک معاشرے کےعلماء اور دانشوروں کی یاد میں پروگرام منعقد کرنا بہت پسندیدہ کام ہے۔ بعض اوقات بعض افراد ہم عصرکے حجاب میں مبتلا ہوجائے ہیں اوریہ کہنےکےلیے تیارنہیں ہوتےکہ فلاں طالب عالم ہم سےبہتر ہے۔ اگرچہ بہت سےعلماء اجازت نہیں دیتےکہ ان کی زندگی میں ان کی قدردانی کا پروگرام منعقد کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ شیطان ہمیشہ انسان کی کمین گاہ میں بیٹھا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ علماء اجازت نہیں دیتےتھےکہ ان زندگی میں ان کی قدردانی کا پروگرام منعقد کیا جائے۔

حجۃ الاسلام قرائتی نےکہا ہےکہ بعض اوقات انسان ایسے مقام پرپہنچ جاتا ہےکہ وہ الہی نمائندوں سے بھی منطقی بات کو قبول نہیں کرتا ہے لیکن جو امام صادق علیہ السلام کے ہاتھ پربیعت نہ کرے وہ منصوردوانیقی کے پاوں پربیعت کرتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ منافقین نے امام خمینی کی مخالفت کی تھی اورآج وہ چالیس سالوں سے دنیا کے مختلف ممالک میں سرگرداں ہیں اوربعض تو صدام کےآلہ کاربن گئے تھے۔ بنابریں اگرہم نے ماہراسلام سےاسلام کو نہ لیا تو فرقان گروہ کی طرح گمراہ ہوجائیں گے۔

مفسرقرآن کریم نےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ چورکو ظالم کہہ کرخطاب کرتا ہے لیکن جوکسی کی فکر اور نظریےکی چوری کرلے وہ زیادہ ظالم ہے کیونکہ لوگوں کے ذہنوں میں ایسی چیزیں ڈالتے ہیں کہ جو انہیں شک وشبہ میں ڈال دیتی ہیں۔

حجۃ الاسلام قرائتی نےآخرمیں کہا ہےکہ کیا ہمارے ملک میں قائد انقلاب اسلامی جیسا کوئی لیڈرہے بنابریں ان کےعلاوہ دوسروں کو بیہودہ کیوں بڑا بناکرپیش کرتے ہوکہ جو انقلابی نہیں ہیں اس سے معلوم ہوتا ہےکہ ہم اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی نعمتوں کی قدرنہیں کرتے ہیں۔

682183

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام حسینی:

مومن کی توہین غضب الہی کا پیش خیمہ ہے

سماجی: حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا شکرانہ انداز میں کسی بھی مومن کی توہین کرنا غضب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

منتخب خبریں