خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ تیر ۱۳۹۷

الخميس ٧ ذو القعدة ١٤٣٩

Thursday, July 19, 2018

وقت :   Sunday, January 14, 2018 خبر کوڈ : 71016

بین الاقوامی کانفرنس کےانعقاد کے ذریعے قاہرہ کا بیت المقدس کی حمایت کا اعلان
خبررساں ایجنسی شبستان: مصرکی الازہریونیورسٹی مسئلہ فلسطین اوربیت المقدس کی حمایت کی غرض سے( بیت المقدس کی نصرت) کےعنوان سےایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کررہی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےیونا کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ شیخ الازہرکے مشیرڈاکٹرعباس شومان نے کہا ہےکہ مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی کی نگرانی میں بدھ کے دن قاہرہ میں( بیت المقدس کی نصرت) کے موضوع پرایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اس کانفرنس کے انعقاد کے دوران فلسطین اوربیت المقدس کی حمایت اوراس مسئلے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اوراسے دوبارہ سرفہرست مسئلہ قراردینےکی غرض سے مختلف قسم کے پروگرام اوراقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شومان نےکہا ہے کہ فلسطین نیشنل اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس بھی اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس کانفرنس میں بیت المقدس، اس کےمقام، تشخص اوراس کی تاریخ اور موجودہ قانونی اورسیاسی صورتحال سےمربوط موضوعات پربحث وگفتگو کی جائےگی۔ اسی طرح اس کانفرنس میں لوگوں کو بیت المقدس میں کشیدگی کی اصلی وجہ اوراس عربی شہرکے بارے میں صہیونیوں کےجھوٹے دعووں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

شیخ الازہرکےمشیر نےکہا ہےکہ ڈاکٹراحمد الطیب نےاس دوروزہ کانفرنس کی تمام نشستوں میں بھرپوراورموثرشرکت کا وعدہ کیا ہے تاکہ اس کانفرنس کا مطلوبہ نتیجہ حاصل ہوسکے۔

انہوں نےآخرمیں کہا ہےکہ الازہرنے بیت المقدس کے بارے میں امریکی فیصلےکے جواب میں ڈاکٹراحمد طیب کے فیصلوں کے سلسلے میں حکمائے مسلمین کونسل کے تعاون سے اس دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کو منعقد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

682229

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی کانگرس میں گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط کو تسلیم کرنےکا جائزہ لیا جائےگا

خبررساں ایجنسی شبستان: امریکی کانگرس گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط اورقبضے کو تسلیم کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کررہی ہے۔

منتخب خبریں