خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ تیر ۱۳۹۷

الخميس ٧ ذو القعدة ١٤٣٩

Thursday, July 19, 2018

وقت :   Sunday, January 14, 2018 خبر کوڈ : 71017
حجۃ الاسلام آقامیری:
معاشرے میں گناہوں کی کثرت اورزلزلہ جیسی قدرتی آفات کےدرمیان کیا ربط پایا جاتا ہے؟
خبررساں ایجنسی شبستان: حجۃ الاسلام آقامیری نےقدرتی آفات میں اضافے کے پیش نظربارش میں کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہےکہ انسان گناہوں کو انجام دینےمیں بے پرواہ ہوچکے ہیں اورکسی خوف وخطرکے بغیرایسےکام انجام دیتے ہیں کہ جو اللہ کی رضا کےخلاف ہوتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حوزہ علمیہ کے ناموراستاد اورتبیان نامی ثقافتی وانفارمیشن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام سید محمد رضا آقامیری نےغدیرنامی جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ انسان کو ہرگز اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیےتاہم زلزلوں میں زیادتی اوربارش میں کمی جیسی قدرتی آفات میں اضافے پرتوجہ دینا بھی ضروری ہے۔ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ انسان گناہوں کی کوئی پرواہ نہیں کرتے ہیں اوربغیرکسی خوف وخطرکے اللہ کی رضا کے خلاف کام انجام دیتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ایک مسلمان انسان کو اس عہدوپیمان کےساتھ وفا کرنی چاہیےکہ جو اس نے اللہ تعالیٰ سےباندھا ہوا ہے۔ جب دین کسی عمل کو حرام قراردیتا ہےتو ایک مسلمان اس عمل کو انجام نہیں دے سکتا ہے۔

حجۃ الاسلام آقامیری نےایران کےحالیہ مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ آج لوگ اپنی معاشی اوراقتصادی مشکلات پراعتراض کررہے ہیں لیکن یہ چیزانسان کے الہی احکام کی خلاف ورزی کرنے سے مربوط نہیں ہے۔

انہوں نےامام صادق علیہ السلام کی ایک روایت نقل کرتے ہوئےکہا ہے کہ امام علیہ السلام فرماتے ہیں: اگرچارعمل ظاہری طورپرانجام دیےجائیں تو چارچیزیں ظاہرہوتی ہیں: ایک زنا زیادہ ہوجائے تو زلزلے زیادہ آتے ہیں۔ ممکن ہےکہ اس زلزلے سےمراد یہی زلزلے ہوں کہ آج ہم جن کا مشاہدہ کر رہے ہیں اورشاید یہ ان زلزلوں سےمربوط ہوں کہ جو خاندان کی بنیادوں کو کمزورکردیتے ہیں۔ جو شخص زنا کا ارتکاب کرتا ہے اس کےخاندان کی بنیاد کمزورہوجاتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ دوسرا عمل، زکواۃ کو ادا نہ کرنا، تیسرا عمل ججوں کےغیرعادلانہ فیصلے کرنا اورچوتھا عمل امربالمعروف اورنہی عن المنکر کا ترک کرنا ہےکہ امام نے فرمایا کہ اگریہ عمل ترک کردیا جائے تو ظالم حکمران تم پرمسلط ہوجائیں گے۔

682226

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امریکی کانگرس میں گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط کو تسلیم کرنےکا جائزہ لیا جائےگا

خبررساں ایجنسی شبستان: امریکی کانگرس گولان کی پہاڑیوں پرصہیونی حکومت کے تسلط اورقبضے کو تسلیم کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کررہی ہے۔

منتخب خبریں