خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۱ بهمن ۱۳۹۶

الأحد ٥ جمادى الأولى ١٤٣٩

Sunday, January 21, 2018

وقت :   Sunday, January 14, 2018 خبر کوڈ : 71018
حجۃ الاسلام مدنی:
امام مہدی(عج) کےمنتظرین کی پہلی صفت، تقویٰ الہی ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ ویونیورسٹی کےاستاد نےکہا ہےکہ دینی معارف کی ترویج میں شہرت پسندی نہیں ہونی چاہیےکیونکہ شہرت طلبی کے لیےآفات ہیں کہ جن کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا۔بنابریں امام مہدی علیہ السلام کے منتظرین کی پہلی صفت، تقویٰ الہی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ رشت کی رپورٹ کےمطابق ایران کے صوبہ گیلان کےنامورعالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مدنی نے رشت شہرکےآل یاسین نامی سنٹرمیں درس اخلاق دیتے ہوئےکہا ہے کہ آج کا یہ دورانتہائی سخت دورہے اوردین اورامام زمانہ علیہ السلام کے دشمن ہرطرف سے دین اورمہدویت سےمربوط مسائل میں شکوک وشبہات ایجاد کررہے ہیں یہاں تک کہ مہدویت کے مسئلے کی مہدویت نوعی کے ذریعے تفسیرکررہے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ صداقت اورخلوص کے ساتھ مذہبی کام انجام دینےچاہییں کیونکہ یہ ایک عقلی اورشرعی واجب ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داری کی تشخیص کرکےاللہ تعالیٰ اوراس کے ولی کی رضا کو جلب کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

حجۃ الاسلام مدنی نےحضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےمنتظرین کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ہم منتظرین کواپنے بارے میں سوچنا چاہیے اوراپنا تزکیہ نفس کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جب بھی ہمارے اعمال، ہمارے اقوال کے مطابق ہوگئے تو خود بخود دوسروں پرہماری بات کا اثرہوگا۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا کی جانب حرکت کرنی چاہیے کیونکہ امام مہدی علیہ السلام کےمنتظرین کی ایک اہم ترین اورپہلی صفت تقویٰ الہی ہے۔

حوزہ ویونیورسٹی کے استاد نےآخرمیں کہا ہےکہ ایک منتظرانسان کو ایسا کوئی کام انجام نہیں دینا چاہیے کہ جو امام زمانہ علیہ السلام کو پسند نہیں ہے بلکہ اس کی ہرسانس اپنےمولاکی رضا کے لیے ہونی چاہیے۔

682251

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام حسینی:

مومن کی توہین غضب الہی کا پیش خیمہ ہے

سماجی: حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا شکرانہ انداز میں کسی بھی مومن کی توہین کرنا غضب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

منتخب خبریں