خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۱ تیر ۱۳۹۹

السبت ٢١ ذو القعدة ١٤٤١

Saturday, July 11, 2020

وقت :   Monday, January 15, 2018 خبر کوڈ : 71038

رہبر انقلاب اسلامی کی تیل بردار جہاز کے حادثے پر تعزیت
خبررساں ایجنسی شبستان رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کل اپنے ایک پیغام میں ایران کے تیل بردار جہاز میں آگ لگنے کے دردناک اور دلخراش واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی اور فرمایا، تیل بردار جہاز کے کارکنوں نے ملک اور قوم کی خدمت انجام دیتے ہوئے اپنی جان، خالق جہاں کے سپرد کی ۔ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والے کارکنوں پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے  کہ 6 جنوری کو چین کے مشرقی سمندر میں ایک کارگو بحری چینی جہاز، ایرانی تیل بردار بحری جہاز سے ٹکرا گیا جس کے بعد تیل بردار جہاز سانچی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عملے کے 32 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 30 ایرانی اور 2 بنگلادیشی شامل ہیں۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں