خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۳ مهر ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٦ صفر ١٤٤١

Tuesday, October 15, 2019

وقت :   Tuesday, January 16, 2018 خبر کوڈ : 71061
آیت اللہ جعفر سبحانی:
قرآن اور حدیث کے موضوع پر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا آج حالات سازگار ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کریم اور حدیث کے موضوع پر زیادہ کام کیا جائے کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام مفسرین اور محدثین کی خدمت میں ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے شہر قم میں اپنے دفتر میں ایرانی وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی میں قرآن و عترت کے مدیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا قرآن و عترت کو پیغمبر اسلام(ص) نے مسلمانوں کیلئے چھوڑا ہے اگر اسلام سے ان دو کو نکال دیا جائے تو پھر اسلام کے پاس کچھ نہیں بچتا۔

انہوں نے تاکید کی کہ اسکولوں میں طلباء کو قرآن و احادیث سے آشنا کیا جائے اور اس مقصد میں کامیابی کیلئے مناسب کتاب اور استاد کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ سبحانی نے کہا وزارت و ثقافت و ارشاد اسلامی اور وزارت تعلیم و تربیت کو مل کر قرآن و عترت کے موضوع پر مناسب کتابیں تدوین کرنی چاہئیں۔

انہوں نے اپنی کتاب منشور جاوید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا یہ کتاب اسی زمانے میں لکھی گئی ہے کہ جب اسلامی منابع تک رسائی مشکل تھی اور آج وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی اس کتاب کا خلاصہ کرکے مختلف زبانوں میں اس کا ترجمہ کرسکتی ہے۔

آیت اللہ سبحانی نے کہا افسوسناک امر یہ ہے کہ علم حدیث میں زیادہ کام نہیں ہوا ہے۔ آیت اللہ ری شہری نے حدیث پر کام کیلئے ادارہ دارالحدیث قائم کیا ہے اور وہ علم حدیث کا احیا کرنا چاہتے ہیں گذشتہ ادوار میں ملا محسن فیض کاشانی اور علامہ مجلسی نے بھی علم حدیث پر کام کیا ہے۔

682901

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں