خبرگزاری شبستان

جمعه ۴ خرداد ۱۳۹۷

الجمعة ١١ رمضان ١٤٣٩

Friday, May 25, 2018

وقت :   Wednesday, January 17, 2018 خبر کوڈ : 71085

شہداء ایمانی عمل کا عظیم ترین نمونہ ہیں
شبستان نیوز : وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے شعبہ قرآن عترت کے انچارج نے کہا ہے کہ شہداء ایمانی عمل کا عظیم ترین نمونہ ہیں۔ انہوں نے صحیح عقیدے اور مومنانہ عمل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی۔

شیراز سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے شعبہ قرآن عترت کے انچارج عبد الہادی فقہی زادہ نے شہدا کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مومنین جو خدا وند عالم کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہیں اور ان وعدوں کو وفا کرتے ہیں وہی شہادت کے درجے تک پہنچتے ہیں۔ اور شہادت کی زندگی کیسی سعادت والی زندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ شہادت کے درجے تک پہنچ گئے مگر کچھ ایسے ہیں جو اس انتظار میں ہیں کہ وہ بھی اس مقام تک پہنچیں۔ یہ لوگ ایمان و ثقافت کی پائیداری کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تمام شہداء قرآنی تھے۔ اب شہداء کے خاندانوں، ان کے بچوں اور متعلقہ عہدیداروں کو چاہیےکہ وہ ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں۔

فقہی زادہ نے مزید کہا کہ جو لوگ شہید ہو گئے وہ اس وجہ سے شہید ہوئے کہ ایک نئی زندگی کی بنیاد رکھیں۔ وہ اس واسطے شہید ہوئے کہ ہم اپنے اعمال کو اچھے طریقے اور پوری معرفت سے انجام دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایثار و شہادت کی ثقافت کو زندہ رکھنا چاہیے۔

683258

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سیدمحمد حسینی ہمدانی:

اسلامی بیداری،بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنےگی

خبررساں ایجنسی شبستان:ایران کے صوبہ البرز کےاسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سال کی اسٹریٹجک اورپالیسی ساز کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ بیداری اسلامی بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنے گی۔

منتخب خبریں