خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Wednesday, January 17, 2018 خبر کوڈ : 71086

ہر عہدے اور مقام پر فائز افراد الٰہی اہداف کے لیے کام کریں
جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا ہے کہ فرصت کے لمحات کبھی بھی نہیں ٹھہرتے۔ ہمیں چاہیے کہ ان سے استفادہ کرتے ہوئے لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر عہدے اور مقام پر فائز افراد کو چاہیے کہ وہ سب الٰہی اہداف کے لیے کام کریں۔

بیرجند سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ :

جنوبی خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید علی رضا عبادی نے آج حکومتی عہدیداروں کی طرف سے کی جانے والی ایک ملاقات کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ زلزلہ کے آنے سے پہلے طبس کے لوگوں کی زندگی صداقت، امانت اور خلوص کے لحاظ سے مثالی تھی۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ آنے سے پہلے طبس کی ایک وجہ شہرت یہ تھی کہ یہاں کی عدالت میں کوئی مقدمہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ طبس کے لوگ اسلامی طور طریقوں سے زندگی گزارتے تھے مگر زلزلہ نے نہ صرف یہ کہ اس زمین کو تباہ کیا بلکہ ثقافتی حوالے سے بھی اسے کافی نقصان پہنچا۔

انہوں نے حکومتی عہدیداروں کی طرف سے کی جانے والی اس ملاقات میں کہا کہ فرصت کے لمحات کبھی بھی نہیں ٹھہرتے۔ ہمیں چاہیے کہ ان سے استفادہ کرتے ہوئے لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر عہدے اور مقام پر فائز افراد کو چاہیے کہ وہ سب الٰہی اہداف کے لیے کام کریں۔

683265

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں