خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Thursday, January 18, 2018 خبر کوڈ : 71093

نجات بشرکےلیےامام زمانہ(ع) کےعالمی انقلاب کے فروغ کی کیفیت
خبررساں ایجنسی شبستان: اس میں کسی قسم کا شک وتردید نہیں ہےکہ حضرت امام مہدی علیہ السلام پوری دنیا کو اپنے کنٹرول میں لےکرحکومت قائم کریں گے لیکن یہ جو بعض شہروں کا نام لیا گیا ہے شاید ان ایام میں ان شہروں کی اہمیت کی وجہ سے ہو۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق حضرت امام مہدی علیہ السلام کی عسکری کاروائیوں اوردیگرممالک اورشہروں کو فتح کرنے کے بارے میں دو قسم کی روایات ہیں:

 بعض روایات میں مشرق ومغرب، جنوب اورقبلہ اورآخرکار پوری دنیا کی فتح کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اوربعض دیگرروایات میں دنیا کی ایک مخصوص سرزمین کی فتح کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

اس  میں کسی قسم کا شک وتردید نہیں ہےکہ حضرت امام مہدی علیہ السلام پوری دنیا کو اپنے کنٹرول میں لے کرحکومت قائم کریں گے لیکن یہ جو بعض شہروں کا نام لیا گیا ہےشاید ان ایام میں ان شہروں کی اہمیت کی وجہ سے ہو۔ یہ اہمیت اس وجہ سے ہےکہ وہ ان ایام میں ایک طاقت شمار ہوں گےاوروہ دنیا کی سرزمینوں کے ایک حصےکو اپنے کنٹرول میں کریں گی یا وہ سرزمین ، ایک وسیع علاقہ ہےکہ جس میں بہت زیادہ لوگ آباد ہوں گے یا یہ کہ کسی مذہب اوردین کے پیروکاروں کی آرزووں کا قبلہ ہوگا اس طرح کہ اگروہ شہرسقوط کرجائےتو اس دین کے تمام پیروکارتسلیم ہو جائیں گے یا اس علاقےکی عسکری اوراسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سےاس طرح کہ اس کے سقوط سے دشمن کی کاروائیاں تباہ ہوجائیں گےاورامام علیہ السلام کی فورسز کےحملےکی راہ ہموار ہوگی ۔

آیہ شریفہ(الَّذِينَ إِنْ مَكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ) اگرہم نےان افراد کو زمین پر حکمرانی عطا کی تو وہ نمازقائم کریں گےاورزکواۃ ادا کریں گے۔(1)

امام باقرعلیہ السلام نےفرمایا ہےکہ یہ آیہ مجیدہ آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورآخری امام سے مربوط ہے۔ اللہ تعالیٰ زمین کے مشرق اورمغرب کو حضرت امام مہدی علیہ السلام اوران کے اصحاب کے اختیارمیں قراردے گا۔(2)

رسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: جب حضرت مہدی علیہ السلام ظہورکریں گے تو اللہ تعالی دین کو اس کےاصلی مقام پرقراردے گا اوران کے ہاتھوں بہت سی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ اس زمانے میں زمین پررہنے والا ہرشخص مسلمان ہوجائے گا اوراپنی زبان پرکلمہ لا الہ الا اللہ جاری کرے گا۔ (3)

مآخذ:

1.سوره حج، آیه 41

2.تفسیر برهان، ج2، ص96، ینابیع المودّه، ص 425، بحارالانوار، ج51، ص1

3.عقد الدرر، ص 222، فرائد فوائد الفکر، ص9

683246

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں