خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Thursday, January 18, 2018 خبر کوڈ : 71095
مصطفیٰ دلشاد تہرانی:
ترازو، معیاراورمیزان انسان کی ایک اہم ترین کی ضرورت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: زندگی میں انسان کی ایک اہم ترین ضرورت کہ جس پربہت کم توجہ کی جاتی ہے،ترازو، معیاراورمیزان کی ضرورت ہے۔ یعنی انسان کے پاس ایسا ترازو ہونا چاہیےکہ جس پرامور کو تولے اورایسے میزان کا مالک ہو کہ جس سےاچھے برے کے درمیان تمیز کرسکے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق قرآن وحدیث یونیورسٹی کےعلمی بورڈ کے رکن مصطفی دلشاد تہرانی کے ٹیلیگرام میں آیا ہے:

زندگی میں انسان کی ایک اہم ترین ضرورت کہ جس پربہت کم توجہ کی جاتی ہے،ترازو، معیاراور میزان کی ضرورت ہے۔ یعنی انسان کے پاس ایسا ترازو ہونا چاہیےکہ جس پرامور کو تولےاورایسے میزان کا مالک ہوکہ جس سے اچھے برے کے درمیان تمیز کرسکے۔

مولانا روم نے اپنےاشعارمیں امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے جمال اورجلال کے ایک گوشہ کی طرف اشارہ کیا ہےکہ اوروہ حکایت یہ ہے کہ کسی ایک جنگ میں عرب کا ایک پہلوان امیرالمومنین علیہ السلام کی ضرب سے زمین پرگرپڑا اوراس نے انتہائی غصے، ناراضگی اور مایوسی کی حالت میں متقین کےپیشوا پر تھوک دیا کہ جو انبیاء کے لیے باعث فخراوراللہ کے دوستوں میں سے ہیں۔

لیکن اس پہلوان نے دیکھا کہ امام علیہ السلام اس کے اوپرسے اٹھ گئے اورانتقام لینےکی بجائے پیغمبرانہ حلم اوربردبادی اختیار کیا اوراسےمعاف کردیا ۔

یہاں پر مولانا روم نےاس پہلوان اورمتقین کے پیشوا کے درمیان سوال وجواب ترتیب دیا ہے ہے اور امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے روحانی اورمعنوی کمالات اورمراتب سےحاصل ہونے والی معلومات کو پیش کیا ہے۔

اس دوران انہوں نےامیرالمومنین علیہ السلام سےخطاب کرتے ہوئےفرمایا: اے علی، آپ میزانوں کے میزان اورترازووں کے ترازو۔ آپ ایک ایسے ترازو ہیں کہ جو الہی اخلاق کےمالک ہیں ۔ ہرترازو، آپ کے  وسیلے سےمیزان بنتا ہے۔ آپ عدالت، انسانیت اوراخلاق کےمعیارہیں۔ جس نے بھی کوئی دعویٰ کیا تو وہ آپ کے اچھےاخلاق، اخلاقی حکومت اورزندگی کے ساتھ پرکھا جاتا ہے۔

امیرالمومنین امام علی علیہ السلام ایک نمونہ کامل ہیں کہ جنہوں نےحلم، صبروشکیبائی اورمہربانی کی تلوارکے ساتھ ایسے بہت سےانسانوں کی نجات عطا کی تھی کہ جنہیں تیزدھارتلوارکے ساتھ قتل کیا جاسکتا  تھا۔

681927

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں