خبرگزاری شبستان

جمعه ۴ خرداد ۱۳۹۷

الجمعة ١١ رمضان ١٤٣٩

Friday, May 25, 2018

وقت :   Saturday, January 20, 2018 خبر کوڈ : 71102

مسجد الاقصی میں نماز جمعہ میں 20 ہزار فلسطینیوں کی شرکت
بین الاقوامی: گذشتہ روز بارش، تیز ہواوں اور خراب موسم کے باوجود 20 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ مسجد الاقصی میں ادا کی۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل الاقتصادی کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ شہرقدس کے محکمہ اوقاف کے سرپرست فراس الدیس نے کہا غاصب صہیونی  فوجیوں کی سخت سیکورٹی، تیز ہواوں اور شدید بارش کے باوجود مسجد الاقصی میں نماز جمعہ میں 20 ہزار فلسطینیوں نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا شہرقدس میں تیز ہواوں اور بارش نے بہت زیادہ نقصان بھی کیا اور لوگوں کو آنے جوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر قدس کے محکمہ اوقاف کے سرپرست کا مزید کہنا ہے کہ غاصب صہیونی پولیس نے 17 جنوری 2018 سے غاصب صہیونیوں کو اجازت دے رکھی تھی کہ وہ مسجد الاقصی میں داخل ہوکر یہودی مذہب کی عبادات انجام دیں۔

فراس الدیس نے کہا صہیونی پولیس مسجد الاقصی کی مرمت میں رکاوٹیں ایجاد کررہی ہے۔

یاد رہے کہ غاصب صہیونی تقریبا ہر ہروز مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں اور مسجد میں داخل ہوکر اس کے مختلف حصوں میں گردش کرتے ہیں۔

683490

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سیدمحمد حسینی ہمدانی:

اسلامی بیداری،بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنےگی

خبررساں ایجنسی شبستان:ایران کے صوبہ البرز کےاسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سال کی اسٹریٹجک اورپالیسی ساز کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ بیداری اسلامی بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنے گی۔

منتخب خبریں