خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Sunday, January 21, 2018 خبر کوڈ : 71108

اسٹاک ہوم کی مسجد کی دیواروں پرٹوٹی ہوئی صلیب کی تصاویربنائی گئی ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: بعض نامعلوم افراد نےسویڈن کے شہراسٹاک ہوم کی ایک مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس کی دیواروں پرٹوٹی ہوئی صلیب کی تصاویربنائی ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے (شوٖ ف ٹی وی) نیوز چینل کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ بعض نامعلوم افراد نے 19جنوری بروز جمعہ کی ظہرکے بعد سویڈن کے شہراسٹاک ہوم کی ایک مسجدکی بے حرمتی کرتے ہوئے اس کی دیواروں پر گولڈن اورنیلے رنگ کے ساتھ ٹوٹی ہوئی صلیب کی تصاویر بنائی ہیں۔

اس مسجد کے امام جماعت نے بعض نامعلوم افراد کےاس اقدام کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ یہ بہت ہی ناراض کرنے والی اورپریشان کن بات ہےکہ کہ نفرت سے پیدا ہونے والی ان تصاویر کا مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ 2017ء کے دوران 22مرتبہ اس مسجد پرحملے کیے گئے ہیں اورنازیوں کے توسط  سے دومرتبہ منہدم بھی کی گئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کےمطابق اسٹاک ہوم کی اس مسجد میں ایک ہی وقت میں دو ہزارنمازیوں کے نمازپڑھنےکی گنجائش ہے اوراس میں ورزش کے لیےہال، لائبریری، کانفرنس ہال اورکچن بھی موجود ہیں۔

683766

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں