خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Sunday, January 21, 2018 خبر کوڈ : 71110
آیت اللہ نظری:
بشرکی بھلائی،اللہ کی بندگی میں پوشیدہ ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کے شہرمازندران کےایک نامورعالم دین نےبشرکی بھلائی کو اللہ کی بندگی میں پوشیدہ قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ عشرہ فجرکےمبارک ایام ایران کے لیےسعادت کی بنیاد شمارہوتے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ ساری کی رپورٹ کےمطابق صوبہ مازندران کے ایک نامورعالم دین آیت اللہ عبداللہ نظری خادم الشریعہ نے 20 جنوری کو اس صوبے کےمحکمہ اسلامی ثقافت وگائیڈنس کی خواتین سےملاقات کے دوران کہا ہےکہ، خلقت کا مقصد ، اللہ تعالیٰ کی معرفت اوربندگی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ بشرکی سعادت، اللہ کی بندگی میں پوشیدہ ہے اورہرمخلوق کا ہدف،ا للہ تعالیٰ تک پہنچنا ہے اوراگراس تک نہ پہنچے تو وہ ناقص ہے۔ لہذا اللہ کی بندگی کے ذریعے ہی انسان کامل ہوتا ہے۔

آیت اللہ نظری نےکہا ہے کہ اسلام کے سائے اوراس راہ میں زندگی گزارنے کے ذریعے ہی وہ ایک کامیاب وکامران انسان بنتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ایران کے اسلامی معاشرے میں ہدایت کے وسائل مہیا ہیں کہ جن کے سرفہرست قائد انقلاب اسلامی ہیں کہ جو امام خمینی کے ممتازشاگرد ہیں کہ جن سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نےکہا ہے کہ لوگ اسلامی دستورات کے اجراء کے ساتھ اسلام کی حفاظت میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں اوراللہ تعالیٰ کی بندگی کے ذریعے انسان دنیا اورآخرت کی سعادت پرفائز ہوسکتا ہے۔

آیت اللہ نظری نے آخرمیں کہا ہےکہ عشرہ فجر،ایران کے لیے سعادت کی بنیاد ہے لہذا عشرہ فجرکے لفظ سے استفادہ کرنے کی بجائےاسلام کے قانون، نظام، کتاب، حلال وحرام سے بھی استفادہ کرنا چاہیے۔

683534

 

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں