خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Sunday, January 21, 2018 خبر کوڈ : 71113

عربی پارٹیوں نامی کانگرس کی جانب سےشیخ علی سلمان کے عدالتی ٹرائل کی مذمت
خبررساں ایجنسی شبستان: عربی پارٹیوں کی کانگرس کےمرکزی آفس نے شیخ علی سلمان کے عدالتی ٹرائل کی مذمت کرتے ہوئے بحرینی عوام کی پرامن جدوجہد کی حمایت کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےمرآۃ البحرین کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ عربی پارٹیوں کی کانگرس کے مرکزی آفس نے اپنےایک بیانیے میں بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کے سیکرٹری جنرل اوراس کانگرس کےمرکزی آفس کے رکن شیخ علی سلمان کی ٹرائل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹرائل ایک سیاسی ٹرائل ہے کہ جو ان کے قید میں باقی رہنے یا ان کے پھانسی کے حکم تک بھی جاسکتا ہے۔

اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ یہ ٹرائل اس بات کی علامت ہےکہ حکومت آل خلیفہ بحرینی عوام کو کچلنے اوراپنی مخالف سیاسی پارٹیوں کا صفایا کرنے اورصہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے پربہت زیادہ سنجیدہ ہے۔

اس بیانیےمیں آیا ہےکہ بحرین کے سرگرم اراکین پرجھوٹےالزامات کی بوچھاڑ ، شیخ علی سلمان اورشیخ عیسی قاسم جیسے نامورمخالفین کو نشانہ بنانے اورکچھ بحرینیوں کی شہریت کو منسو خ کرنے جیسے اقدامات بحرینی عوام کو ہرگزاپنےجائزاہداف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے ہیں۔

عربی پارٹیوں کی کانگرس کے مرکزی آفس نے تمام جماعتوں، وفود اورعربی اوراسلامی کانگرسوں سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ فوری طورپربحرینی عوام اورپرامن جدوجہد کرنے والی سیاسی جمعیتوں کی حمایت کریں تاکہ وہ جمہوریت ، آزادی اورحکمران خاندان کے ظلم واستبداد کے خاتمےجیسے مطالبات کوعملی جامہ پہنا سکیں۔

683789

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں