خبرگزاری شبستان

جمعه ۴ خرداد ۱۳۹۷

الجمعة ١١ رمضان ١٤٣٩

Friday, May 25, 2018

وقت :   Sunday, January 21, 2018 خبر کوڈ : 71115
آیت اللہ مصباح یزدی:
ولی فقیہ انتہائی محبت اورمہربانی کے ساتھ معاشرے کی ہدایت کررہے ہیں
خبررساں ایجنسی شبستان: امام خمینی(رح) تعلیمی وتحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کےسربراہ نے امریکی صدرٹرمپ کی حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا کے ترقی یافتہ ترین ملک میں ایک دیوانہ شخص حکمران ہے اوریہ ملک اخلاقی اورروحانی لحاظ سے پسماندہ ترین ملک ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی نے ہفتہ کی رات کو امین نامی پولیس یونیورسٹی کےعہدیداروں اوراساتذہ سےملاقات کے دوران اللہ تعالیٰ کی مخلوقا ت کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نےحکمت اورتدبیر کے ساتھ پوری خلقت کو خلق فرمایا ہے اورغرائزکو قراردے کران کی تکوینی ہدایت کی ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ انسان، اشرف المخلوقات ہے اوراس کے اندربہت سی صلاحیتیں پائی جاتیں کہ انبیائے الہی کےتوسط سےجن کی ہدایت کی جاتی ہے۔

آیت اللہ مصباح یزدی نےانسانوں کی ہدایت کے موضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ انبیائے الہی کے توسط سےانسان کی تشریعی ہدایت آتی ہے اوراللہ تعالیٰ کی جانب سے انبیاء اورائمہ اطہارعلیہم السلام کو معاشرے کی مینجمنٹ سپرد کی گئی ہے۔

انہوں نےعصرغیبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس دورمیں جامع الشرائط ولی فقیہ، الہی پروگرام کےمطابق معاشرے کی ہدات کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے۔

امام خمینی تعلیمی وتحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے ولایت فقیہ کےموضوع کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ سعادت اورکمال کی منزل پرفائزہونےکےلیےانسان کوا یک الہی شخص کی مینجمنٹ کی ضرورت ہےتاکہ وہ دینی تعلیمات کی بنا پرمعاشرے کی ہدایت کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس وقت ایک جامع الشرائط ولی فقیہ دینی تعلیمات اورالہی پروگرام کے مطابق انتہائی محبت اورمہربانی کے ساتھ معاشرے کی ہدایت کررہے ہیں کہ جو ایک الہی نعمت ہے۔

683735

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ سیدمحمد حسینی ہمدانی:

اسلامی بیداری،بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنےگی

خبررساں ایجنسی شبستان:ایران کے صوبہ البرز کےاسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سال کی اسٹریٹجک اورپالیسی ساز کونسل کے سربراہ نےکہا ہےکہ بیداری اسلامی بیت المقدس کی آزادی اورنئےاسلامی تمدن کی تشکیل کا سبب بنے گی۔

منتخب خبریں