خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۷

الاثنين ٩ ذو الحجّة ١٤٣٩

Monday, August 20, 2018

وقت :   Sunday, January 21, 2018 خبر کوڈ : 71116
حجۃ الاسلام سید مومنی:
بعض دعاوں کےقبول نہ ہونےکا راز
خبررساں ایجنسی شبستان: جب انسان کو یہ یقین ہوجائےکہ خدا موجود ہے تو پھراسے مایوس نہیں ہونا چاہیےجب بھی وہ مطمئن ہوجائےکہ امام زمانہ علیہ السلام، امام رضا علیہ السلام یا دیگرائمہ موجود نہیں ہیں تو پھرانہیں مایوس ہونا چاہیے لیکن جب تک یہ ہستیاں موجود ہیں انسان کو مایوس اورنا امید ہونےکاحق نہیں ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نےمسجد مقدس جمکران کے ٹیلیگرام کے حوالے سےنقل کیا ہےکہ مذہبی سکالرحجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نےکہا ہےکہ ایک شخص نقل کرتا ہےکہ وہ ایک دن تہران میں سلطان الواعظین کی خدمت میں گیا تو ان کے پاس ایک شخص بیٹھا ہوا تھا اورسلطان نے اس شخص سے اپنا واقعہ بیان کرنےکو کہا:

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس شخص نےکہا: ایک دن صبح کے وقت میں نماز پڑھنےکےلیے بیدارہوا  تو دیکھا کہ میرے بدن کو فالج ہوگیا ہوا ہے اورمیں حرکت کرنےکی طاقت نہیں رکھتا ہوں۔ میں نے اپنی بیوی اوربچوں کو خبردی اوران کی مدد سے وضو کرکے نماز پڑھی۔ سورج نکلنے کے بعد میری بیوی ڈاکٹرکو لےکرآئی تو اس ڈاکٹرنےمیری بیوی سے کہا: اب آپ کے شوہرکا کوئی علاج نہیں ہےکیونکہ اس کے آدھے بدن کو فالج ہوچکا ہے۔

حجۃ الاسلام مومنی نےمزید کہا ہےکہ اس مرد کی بیوی مایوس نہیں ہوئی اوراسےاسپتال میں جا کر ایڈمٹ کردیا،ایک مہینہ اسپتال میں رہنے کے بعد ڈاکٹروں نے بھی اس خاتون کو جواب دے دیا کہ اب تمہارے شوہرکا علاج معالجہ ممکن نہیں ہے۔

انہوں نےکہا ہےکہ اگرشخص کا ایمان مضبوط ہو تو وہ مایوس نہیں ہوتا ہے۔ جب انسان کو یقین ہوجائےکہ اللہ کی ذات ہے، تو پھراسےمایوس نہیں ہونا چاہیے یا پھراگروہ مطمئن ہو کہ امام زمانہ  علیہ السلام، امام رضا علیہ السلام یا دیگرائمہ موجود نہیں ہیں تو پھرمایوس ہونا چاہیے لیکن جب تک یہ ہستیاں موجو دہیں تو پھرکسی کو مایوس ہونےکا حق حاصل نہیں ہے۔

اس مشہورخطیب نےمزید کہا ہےکہ امام زمانہ علیہ السلام شیخ مفید سےفرماتے ہیں: (إِنَّا غَيْرُ مُهمِلِينَ لِمُرَاعَاتِكُم وَ لَا نَاسِينَ لِذِكْرِكُم وَ لَو لَا ذَلِكَ لَنَزَلَ بِكُمُ اللَّأوَاءُ وَ اصطَلَمَكُمُ الْأَعدَاءُ) بتحقیق ہم نے تمہارے حالات کی مراعات کرنے میں سستی نہیں کی ہے اورتمہیں فراموش نہیں کیا ہے کیونکہ اگرایسا ہوتا تو مصیبتیں اوربلائیں تمہیں گھیرلیتیں اوردشمن، تمہارا قلع قمع کردیتے۔

انہوں نےکہا ہے کہ اس مرد نے کہا کہ میں نے اپنی زوجہ سےکہا کہ اب جب ڈاکٹروں نے ہمیں جواب کردیا ہےتو اگرآپ زحمت نہ سمجھیں تو چلیں کربلا۔ البتہ رشتہ داروں کو پتہ نہ چلے اوراگر انہوں نے پوچھا تو انہیں بتانا کہ ہم علاج کےلیے بیرون ملک جارہے ہیں کیونکہ اگراللہ کی مشیت میں میراعلاج نہ ہوا تو میں نہیں چاہتا کہ دوسرے لوگ کہیں کہ دیکھا کہ حسین علیہ السلام نے بھی انہیں جواب دے دیا ہے۔

حجۃ الاسلام مومنی نے مزید کہا ہےکہ اس مرد نےکہا کہ ہم یکم رجب کو کربلا پہنچےاوربیس رجب تک ہرروز میں ویلچئیر پربیٹھ کرحرم مطہرامام حسین علیہ السلام کے سامنے دعا کرتا رہا لیکن مشیت الہی کچھ اورہی تھی۔ لہذا میں نےاپنی بیوی سےکہا کہ معلوم ہوتا ہےکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسی طرح رکھنا چاہتا ہے۔ لہذا سامان باندھ کر دیگرائمہ کی زیارات کے لیے جاتے ہیں۔اس طرح ہم نے سامرا جانےکا پروگرام بنایا ۔ ہم گاڑی میں بیٹھ کرسامراکی طرف جارہے تھے کہ راستے میں ایک عربی شخص نے گاڑی کو ہاتھ دیا تو ڈرائیورنےگاڑی روک کے اسے اپنے ساتھ والی سیٹ پربٹھا لیا۔ اس عربی شخص نےاس آیت مجیدہ(«وَ يُطْعِمُونَ الطَّعامَ عَلي حُبِّهِ مِسْکيناً وَ يَتيماً وَ أَسيراً) کی تلاوت شروع کردی کہ جسے سن کرڈرائیوربھی زاروقطاررو رہا تھا۔ تلاوت کے بعد اس عربی شخص نے ڈرائیورسے پوچھا کیا تم مشہد مقدس میں زیارت کے لیےجانےکو پسند کرتے ہو تو اس نےکہا جی ہاں بہت پسند کرتا ہوں لیکن پیسے نہیں ہیں۔ اس شخص نے اس ڈرائیورکو پیسے دے کرکہا یہ تمہارے پاس امانت میں ہیں جب مشہد جاو گے تو اس نام کا ایک شخص تمہارے پاس آئے توتم یہ پیسے اسے دے دینا اوراس سےکہنا کہ تم نے اس سے زیادہ ہم سےنہیں مانگے تھے۔

اس مذہبی سکالرنےکہا ہ کہ ڈرائیوں کے ساتھ گفتگو کے بعد اس مرد نے ہمارے اس واقعہ کے راوی کی طرف نظرلطف کرتے ہوئے اسےشفاعطا کردی۔

683733

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت، ایران اسلامی سوگوار و عزادار

خبررساں ایجنسی شبستان فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں اور مقدس مقامات میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں علماء و ذاکرین خطاب کر رہے ہیں.

منتخب خبریں