خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۶

الأربعاء ٦ جمادى الثانية ١٤٣٩

Wednesday, February 21, 2018

وقت :   Sunday, January 21, 2018 خبر کوڈ : 71117
خالد مشعل:
ہم اپنی شادی کی تقریبات کومسجد الاقصیٰ میں منعقد کریں گے
خبررساں ایجنسی شبستان: فلسطین کی تحریک حماس کےسیاسی دفترکےسابق سربراہ نے قطر میں ایک فلسطینی کی شادی کی تقریب میں کہا ہےکہ ہم بیت المقدس میں آزادی کےتحقق کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اوراپنی شادی کی تقریبات کو مسجد الاقصیٰ میں منعقد کریں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے بین الاقوامی روزنامہ (القدس العربی) کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفترکےسابق سربراہ خالد مشعل نےقطرکےدارالحکومت دوحہ میں مقیم ایک فلسطینی کی شادی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ صہیونی حکومت کے توسط سےفلسطینیوں کےقتل عام ، گھروں کےانہدام اوردیگرمظالم کےباوجود فلسطینی عوام ہرگز  شکست تسلیم نہیں کرے گی اوراپنی استقامت اورپائیداری کو جاری رکھےگی اورفلسطینی مجاہد احمد نصرجرارخواہ شہید ہوگیا ہو یا زندہ وہ ایک ہیرو ہے کہ جس نے اپنے شہید والد سے یہ جرات اور بہادری حاصل کی ہے۔

انہوں نےفلسطینی اقلیت کے دسیوں افراد کی موجودگی میں مزید کہا ہےکہ شادی جیسے پروگراموں میں بھی فلسطین اوربیت المقدس ہمارے دلوں اورذہنوں میں موجود ہے اوراہم آزادی کے تحقق اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اوراس وقت اللہ تعالیٰ کے حکم سے مسجد الاقصیٰ کےصحنوں میں اپنی شادی کی  تقریبات منعقد کریں گے۔

خالد مشعل نےآخرمیں فلسطینی عوام کی حمایتوں کی وجہ سےقطرکا شکریہ ادا کیا ہے۔

683763

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

ایران ، روس اور ترکی کے صدور ملاقات کریں گے

خبررساں ایجنسی شبستان کہ سال اپریل کے مہینے میں ایران ، روس اور ترکی کے صدور استنبول میں ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

منتخب خبریں