خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ آیان ۱۳۹۷

الثلاثاء ١٢ ربيع الأوّل ١٤٤٠

Tuesday, November 20, 2018

وقت :   Sunday, January 21, 2018 خبر کوڈ : 71118
حجۃ الاسلام قرائتی:
انتظارکا کیا معنی ہے؟
خبررساں ایجنسی شبستان: ہم ہررات کل کےطلوع خورشید کےمنتظرہیں، تاہم خورشید کےانتظارکا یہ مطلب نہیں ہےکہ ہاتھ پرہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں اورصبح تک تاریکی میں رہیں بلکہ ہرکوئی اپنے کمرے کو روش کرتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق دین اوراس کی تعلیمات کےبارے میں ایسے سوالات موجود ہیں کہ جن ک جوابات بہت سی مشکلات کو آسان بنا سکتے ہیں اورہمارے طرززندگی کی اصلاح میں مددگارثابت ہوسکتے ہیں۔

بنابریں ذیل میں اسی قسم کےا یک سوال اوراس کےجواب کو پیش کیا جاتا ہے:

امام زمانہ علیہ السلام کےانتظارکا کیا معنی ہے؟ کیا ظلم وفساد کےمقابلےمیں خاموشی اوراس سے لاتعلقی کےمعنی میں ہے؟

ہم ہررات کل کےطلوع خورشید کےمنتظرہیں، تاہم خورشید کےانتظارکا یہ مطلب نہیں ہےکہ ہاتھ پرہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں اورصبح تک تاریکی میں رہیں بلکہ ہرکوئی اپنے کمرے کو روش کرتا ہے۔ ہم سردیوں میں گرمیوں کےآنےکا انتظارکرتے ہیں لیکن گرمیوں کے آنےکےانتظارکا یہ مطلب نہیں ہے کہ سردیوں میں کانپتے اورٹھٹھرتے رہیں اوراپنے کمرے کو گرم نہ کریں۔

 امام زمانہ علیہ السلام کی غیبت کے دورمیں بھی اپنی طاقت کےمطابق ظلم وستم کا مقابلہ کرنا چاہیے اوراپنی اوراپنےمعاشرے کی اصلاح کے درپے ہوں۔ ہم احادیث میں پڑھتے ہیں: «أفضلُ الاعمال اِنتظارُ الفَرج»(بحار، ج 75، ص 208)  حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہورکا انتظار بہترین عمل ہے۔

اس حدیث کی بنا پرانتظار،حالت کی بجائےایک عمل کا نام ہے۔ (افضل الاعمال)۔ بنابریں حقیقی منتظرین کو اہل عمل ہونا چاہیے۔ مصلح منتظرین کو خود نیک اورصالح ہونا چاہیے، جو شخص کسی مہمان کا منتظرہوتا ہےوہ گھرمیں آرام سے نہیں بیٹھتا۔

غیبت کے دورمیں لوگوں کی ایک ذمہ داری تہذیب نفس ، امربالمعروف، حق کی طرف دعوت اورلوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔

کتاب( پرسش وپاسخ ھای درس ہایی از قرآن) سے اقتباس

683775

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں